۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
بیست و دومین اجلاسیه اساتید حوزه علمیه قم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے فرمایا کہ بزرگ فقہائے کرام کو ایسے طلباء کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے جو معاشرے کو دینی اصولوں کی بنیادوں سے آگاہ کرسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قم میں منعقدہ "حوزہ علمیہ کے اساتذہ کرام اور درس خارج کے خصوصی مراکز"کے 22 واں اجلاس کے موقع پر، ایک ویڈیو پیغام میں فرمایا کہ دین اسلام میں ایسے لوگوں کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کو  دین اور اسلام کی عظمت بہتر انداز میں بیان کر سکتے ہوں،اس لئے کہ اسلام کی عظمت،عزت اور حقانیت کو دلیل اور برہان کی بنیاد پر واضح کیا جانا چاہیے،اسی وجہ سے ، حوزہ ہائے علمیہ کے آغاز سے ہی فقیہ کی تربیت پر زیادہ توجہ دی گئی ہے، کیونکہ ان امور کو حوزہ ہی انجام دے سکتا ہے۔

مرجع تقلید جہاں تشیع نے مزید فرمایا کہ امام معصوم (ع) نے فرمایا کہ فقہاء وہ ہیں جن کے لئے آسمانوں میں استغفار کیا جاتا ہے اور ان کی تمجید و تعریف کی جاتی ہے۔کیونکہ فقہاء کرام ایک اعلیٰ علمی سطح پر فائز ہیں اور ان کی ذمہ داری دلیل و برہان کے ذریعے دین اور اسلام کی وضاحت کرنا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ بزرگ فقہائے کرام کو ایسے طلباء کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے جو معاشرے کو دینی اصولوں کی بنیادوں سے آگاہ کر سکیں،کیوں کہ امام علی (ع) فرماتے ہیں:علم ایک ایسا نور ہے جسے خدا نے ایسے لوگوں کے دلوں میں رکھا ہے۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے فرمایا کہ فقہائے کرام،دینی امور کی وضاحت اور دین کو بیان کرنے کیلئے ایسے ذمہ دار اور اعلیٰ خصوصیات کے حامل افراد کو علمی مقام پر رکھنے کی کوشش کریں،تاکہ وہ دین کو بیان کرنے کے ذمہ دار ہوں،اس وجہ سے ، لوگوں کے اس گروہ کو با تقویٰ ہونے کے ساتھ شب زندہ دار اور نماز تہجد گزار ہونا چاہیے۔

عزت مآب نے فرمایا کہ دینی اصولوں کے مطابق ، جب تک کوئی نماز تہجد اور شب زندہ داری پر توجہ نہیں دے ، وہ علمی اور انسانی اعلی درجات تک نہیں پہنچ سکتا۔یہ خیال رہے کہ بہت سے مشکل کام،نماز شب پر توجہ اور عمل کرنے سے حل ہو جاتے ہیں۔

مرجع تقلید نے مزید کہا کہ فقہائے کرام کا ایک عظیم کام یہ ہوناچاہئے کہ وہ طلباء کی تربیت کے ساتھ ان کو، دینی اور فقہی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے فقہ اہل بیت (ع) کی تعلیم دیں۔

انہوں نے فرمایا کہ فقہ اہل بیت (ع)کو محفوظ اور زندہ رکھنے کے لئے کچھ دینی علماء نے مناظرہ بھی کیا ہے۔صاحب کتاب جواہر انہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 43 جلدوں پر مشتمل فقہ جواہری کو لکھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .