۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ/ حوزہ علمیہ قزوین کی کونسل کے سربراہ نے "عشرہ فجر اور ولادت با سعادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ ہم انقلاب اسلامی کو پوری دنیا میں عام کریں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں فاطمی، علوی ثقافت اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی میراث کو عام کرنا اور آج اس اہم مشن کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین/ حجت الاسلام و المسلمین عبد الکریم عابدینی نے کل سہ پہر صوبہ قزوین کے سینئر فوجی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اجلاس میں ،"عشرہ فجر اور ولادت با سعادت حضرت زہرا (س)کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ ہم انقلاب اسلامی کو پوری دنیا میں عام کریں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں فاطمی، علوی ثقافت اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی میراث کو عام کرنا اور آج اس اہم مشن کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں قربانیاں اور کلیدی کردار ادا کرنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کا بھی شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے ظلم و ستم اور جلاوطنی کے دکھ درد برداشت کر کے انقلاب اسلامی کی فتح کی راہ ہموار کی اور یہ ایام ان معزز لوگوں کی زیادہ سے زیادہ قدردانی کرنے کے ایام ہیں۔

حوزہ علمیہ قزوین کونسل کے سربراہ نے بیان کیا کہ امام خمینی (رح) نے انقلاب اسلامی کو بڑی مشقت سے کامیابی سے ہمکنار فرما کر، معاشرے کے تمام لوگوں کے حوالے کردیا اور امانت داری کی رسم و روایت، اس اہم الہی امانت کی حفاظت اور تحفظ کی اہمیت پر مبنی ہے اور آج ہمیں انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .