۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سلیمانی

حوزہ/ کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اپنوں سے بے اعتنائی اور دوسروں سے امید کو حکومت پہلوی کے سقوط کا اہم ترین سبب قرار دیتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے لوگوں پر بھروسا کر کے اور عالمی استعمار کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے ایران میں شہنشاہیت کی بساط لپیٹ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت الله عباس علی سلیمانی نے آج دوپہر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوثر قرآن، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر اور خواتین جنت کی سردار حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ڈیموکریسی نظام میں ایک انقلاب آگیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مشرق و مغرب کی حمایت یافتہ شہنشاہیت ایک دم سقوط کر جائے گی اور ایک دینی ڈیموکریسی نظام اس کی جگہ لے لے گا۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اپنے لوگوں سے بے اعتنائی اور اغیار سے امید حکومت پہلوی کے سقوط کا اہم ترین سبب تھا۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی استعمار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایران سے شہنشاہیت کی بساط لپیٹ کر رکھ دی۔

آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے کہا: جس طرح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے لوگوں کی مدد سے انقلاب اسلامی کو کامیاب کیا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں دشمنوں کا مقابلہ کیا، آج رہبر انقلاب اسلامی بھی عالمی استعمار کے مقابلے میں بھرپور طاقت اور شجاعت سے انقلاب اسلامی کا تحفظ کر رہے ہیں۔

شہر کاشان کے امام جمعہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں رہبر اور لوگوں کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کے بغیر رہبر کی طاقت نہیں ہے اور لوگ بھی رہبر کے بغیر سرگردان ہیں۔

انہوں نے ولی فقیہ کو نائب امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) قرار دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام گذشتہ 42 سالوں میں رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی میں پوری طاقت سے اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .