۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے آج پوری دنیا میں تشیع کی روشن تصویر موجود ہے امام راحل نے اس عظیم انقلاب کو انقلاب کربلا جو سید الشہداء کے بعد شریکۃ الحسین حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی کوششوں سے برپا ہوا اس سے منسوب کیا اور فرمایا ما ہر چہ داریم از کربلا داریم یقینا ایک حسینی فکر ہی معاشرے میں انقلاب برپاء کر سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد نجفی نے یکم فروی کو اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ انقلاب اسلامی ایران سے منسوب یہ عشرہ دہہ فجر اس انقلاب کی یاد دلاتا ہے جو امام خمینی رح کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک فقیہ کی طاقت اس دن ہی دنیا کے سامنے آگئی تھی جب کسی نے پوچھا تھا آپ کی فوج کہا ہے تو امام نے فرمایا تھا میرا سپاہی ماں کی گود میں ہے۔

علامہ محمد نجفی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے آج پوری دنیا میں تشیع کی روشن تصویر موجود ہے امام راحل نے اس عظیم انقلاب کو انقلاب کربلا جو سید الشہداء کے بعد شریکۃ الحسین حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی کوششوں سے برپا ہوا اس سے منسوب کیا اور فرمایا ما ہر چہ داریم از کربلا داریم یقینا ایک حسینی فکر ہی معاشرے میں انقلاب برپاء کر سکتی ہیں۔

آخر میں کہا کہ امام راحل کا خلوص آج تک ان کے افکار کو زندہ رکھے ہوئے ہے دعا ہے پروردگار عالم اس عظیم الہی انقلاب کو امام عصر عج کے انقلاب سے متصل فرمائے اور مقام معظم رھبری کا سایہ عاطفت پوری امت مسلمہ پہ تا ظہور امام قائم الدائم فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .