۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام محمدرضا رحیمی زاده

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رحیمی زادہ نے کہا: ہمارا انقلاب صرف ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ عنایت اور ارادۂ الہی تھا اور ہم چاہیں یا نہ چاہیں ارادۂ خداوندی اس انقلاب کو آگے لے جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا رحیم زادہ نے شہر مہدی شہر میں انقلاب ٹاؤن میں واقع مسجد امام علی(علیہ السلام) میں انقلاب اسلامی کی ۴۲ویں سالگرہ کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کے متعلق فرمایا: انقلاب اسلامی خدا کا ہدیہ ہے اور ہمارا انقلاب نور کی برسات ہے۔

شہر شہمیرزاد کے امام جمعہ نے کہا: ہمارا انقلاب ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ خدا کی عنایت اور ارادۂ الہی تھا اور ہم چاہیں یا نہ چاہیں ارادۂ خداوندی اس انقلاب کو آگے لے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طولِ تاریخ میں اسلام کی اس طرح کی حکمرانی نہیں دیکھی ہے۔ سرزمین وحی یعنی مکہ میں اسلام کا نام تو ہے لیکن اسلام کی حاکمیت کا وہاں نام و نشان تک نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رحیم زادہ نے کہا: اگر انسان انقلاب کو گہرائی سے پہچان لے تو اس کے سامنے امریکہ اور اس جیسی طاقتیں ھیچ ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی(رہ) حقیقی شیعہ تھے اور ان کے خلف صالح حضرت خامنہ ای بھی ایسے ہی ہیں۔مرحوم آیۃ اللہ مصباح یزدی نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے متعلق فرمایا تھا: "میں نے اپنے ۷۰ سالہ مطالعہ کے دوران ائمہ معصومین علیھم السّلام کے بعد رہبر انقلاب اسلامی جیسی جامع شخصیت نہیں دیکھی"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .