حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ امام علی رضا علیہ السلام میں غیر ملکی زائرین کے امور کے ادارے نے اسلامی انقلاب، مقدس دفاع اور علاقے میں استقامت کے موضوع پر مختلف زبانوں میں متعدد کتب کی طباعت و اشاعت کی ہے جس کے نتیجے میں اس ادارے کی کتب کے پوری دنیا میں موجود قارئين پر گہرا ثقافتی اثر پڑا ہے ۔
یہ کتب، اردو، عربی، انگریزی، آذری، ہندی اور فرنچ زبانوں میں زائرین کے لئے شائع کی گئی ہیں ۔" امام خمینی کا زندگی نامہ " انگریزی، عربی اور فرنچ میں، " فقہ المقاومت " عربی میں، " بہار در بہار " کو انگریزی، عربی اور اردو میں " سلسلہ الندرات العلمیہ التخصصیہ " کو عربی میں شائع کیا گيا ہے اور یہ غیر ملکی زائروں کے لئے شائع ہونے والی کتب میں شامل ہیں ۔
اسی طرح " زندگی بہ سبک روح اللہ " کو انگریزي ، عربی ، اردو اور آذری میں ، " رہ توشہ اربعین " کو اردو میں " پیشوایان شیعہ؛ پیشگامان وحدت " کو اردو ، ہندی اسلامی انقلاب کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر مشتمل " فجر صادق " نامی کتاب کو اردو اور عربی ، " فی المنفی " اور " وصال " کو عربی زبان میں شائع کیا گيا ہے ۔
مکتوب تخلیقات کے علاوہ پوسٹر اور بروشر وغیرہ کی شکل میں بھی اس ادارے نے بہت سی چیزيں شائع کی ہیں ۔