۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فرنچ حکومت

حوزہ/عالمی علماء الائینس نے ھم جنس پرستی کو درست تسلیم کرنے کے بارے میں علماء پر فرنچ حکومت کے دباو پر شدید اعتراض کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی علما الاینس کے جنرل سیکریٹری علی قره داغی ھم جنس پرستی کو درست تسلیم کرنے کے بارے میں علماء پر فرنچ حکومت کے دباؤ  کی شدید مذمت کی ہے۔
علماء الاِینس کے جنرل سیکریٹری نے فیس بک پیچ پر اس دباو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے کسی ملک میں بقائے باہمی کو تقویت نہیں دی جاسکتی۔
انکا کہنا تھا: مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک تعصب اور تفریق ہے اور کسی بھی آسمانی مذہب میں اس طرح کے فعل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فرنچ حکومت کے اس ناجایز مطالبے کے خلاف آّواز بلند کریں۔
گذشتہ ہفتے کو امور داخلہ کے وزیر نے کہا تھا کہ فرانس مساجد کے امام «همجنس پرستوں کی شادی کے حق» کو درست اور قانونی تسلیم کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .