۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام حسن روحانی - رئیس جمهور

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک پیغام میں، متقی عالم، امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ دوست، آیت اللہ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک پیغام میں، متقی عالم، امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ دوست ،آیت اللہ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

انالله و اناالیه راجعون

متقی عالم دین ،امام و رہبر کے دیرینہ دوست ، حضرت آیت اللہ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ کے انتقال کی خبر،انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
اس مجاہد اور انقلابی عالم دین نے امام خمینی(رح) کی تحریک اور اسلامی انقلاب کی فتح میں ایک مؤثر کردار ادا کیا اور آپ اپنی بابرکت زندگی میں،مختلف معاشرتی اور مذہبی خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوئے،یقیناً ان خدمات کو صوبہ مازندران کے قدر دان عوام یاد رکھیں گے۔

میں،اس عظیم مصیبت پر، مرحوم و مغفور کے لواحقین ،حوزہ ہائے علمیہ اور صوبہ مازندران کے معزز عوام سے تعزیت کرتے ہوئے خداوند منان کی بارگاہ میں مرحوم و مغفور کیلئے رحمت واسعہ اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔

حسن روحانی 
صدر اسلامی جمہوریہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .