۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار خانواده شهید فخری زاده با رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ بزرگ عالم دین آیت اللہ نظری خادم الشریعہ کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

 بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ الحاج شیخ عبداللہ نظری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، ان کے عقیدتمندوں اور صوبہ مازندران کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ وہ مرحوم امام خمینی(رہ) کے قدیم شاگرد تھے۔

ان کی جہادی زندگی کا طاغوت کے کٹھن دور سے ہوتا ہے اور وہ جامع مسجد ساری میں حق طلب اور اسلامی حقائق سے تشنہ جوانوں کا محور تھے۔

وہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ہمیشہ انقلاب اسلامی کی ترویج کرنے والے اور انقلابی تحریکوں کے پشت پناہ تھے۔

خداوند عالم مرحوم پر اپنی رحمتیں فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

سیّدعلی خامنه‌ای

یکم فروری ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .