۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم مطہر معصومہ قم میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی کی ایران واپسی کی یاد میں  تقریب کا انعقاد

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے وطن واپس آنے کے دن کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سمیت پورے ایران میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں اور پورے ایران میں سائرن بجائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے وطن واپس آنے کے دن کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سمیت پورے ایران میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں اور پورے ایران میں سائرن بجائے گئے۔

اس سلسلے میں حرم مطہر میں منعقدہ پروگرام سے حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی۔ دفتر رہبر معظم انقلاب کے مسئول اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے امام راحل کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

پروگرام کے بعد تجدید عہد کے لئے تمام افراد امام راحل کے گھر تشریف لے گئے اور ان کے گھر پر پھول نشاور کئے۔

تصویری جھلکیاں: حرم مطہر معصومہ قم میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی کی ایران واپسی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ بیالیس سال قبل 12 بہمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔ امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں “عشرہ فجر” کے نام سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئ ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ایرانی عوام 22 بہمن کو عوامی ریلیوں کی جگہ پورے ملک میں موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالیں گے اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .