۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تفسیر سورۃ الکوثر
تفسیر سورہ کوثر

حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی زید عزہ کی کتاب بعنوان "تفسیر تطبیقی سورہ کوثر"سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر چھپ کر منظر عام پر آچکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے مایہ ناز عالم دین محقق اور مفسرحجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی زید عزہ کی کتاب بعنوان "تفسیر تطبیقی سورہ کوثر"سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر چھپ کر منظر عام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، علم اور عالم کی تجلیل کرنے کیلئے آج رات اس گراں بہا کتاب کی تقریب رونمائی حسینیہ بلتستانیہ قم میں ،جامعہ روحانیت بلتستان،مجمع طلاب سکردو، انجمن طلاب کھرمنگ ،مجمع طلاب شگر،مجمع طلاب روندو، اسلامی تعلیماتی مرکز گلتری، اور الھدی اسلامی تحقیقاتی مرکز(اتم) کے زیر اہتمام کی جائے گی۔

اس تقریب سے حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد مفسر قرآن استاد علی نصیری اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ باقر مقدسی خطاب فرمائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک مفسر،محقق اور مؤلف جناب حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کے مختلف موضوعات پر سینکڑوں مقالات اور 30 کتابیں چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔

موصوف کی یہ کتاب بعنوان "تفسیر تطبیقی سورہ مبارکہ کوثر"سورہ کوثر کی تقابلی تفسیر 208 صفحات پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ یہ کتاب تقریب رونمائی کے بعد 50فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ علم سے شغف رکھنے والے علمائے کرام کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .