حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں موجود ادیان و مذاہب یونیورسٹی میں کتاب کے مصنف حجت الاسلام والمسلمین محمد مسجد جامعی اور مختلف دانشمندوں کے ایک گروپ کی موجودگی میں اس کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس کتاب کی تقریب رونمائی میں جو کہ سیاسی مباحث اور مقالات پر مشتمل ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم سجادی، ڈاکٹر محمد اکرم عارفی اور محمد جواد برہانی کی تقاریر بھی ہوں گی۔
واضح رہے کہ یہ تقریب 07 جون 2023ء بروز بدھ صبح 10 بجے ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم، پردیسان کے امام موسی صدر ہال میں منعقد ہو گی۔