۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت عیسیٰ (ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی روسے علمی ویبنار کا انعقاد

حوزہ/ حرم امام رضا(ع) سے وابستہ ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی رو سے علمی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا(ع) سے وابستہ ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی رو سے علمی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ ادیان و مذاہب کے محقق محمد حسین محمد پور نے محققین اور اسلام و عیسائیت کے تقابلی مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ہمراہ اس ویبنار میں شرکت کی۔یہ ویبنارحضرت عیسیٰ (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طوسی ہال میں منعقد کیا گیا۔

ممتاز محقق محمد حسین محمد پور نے ویبنار کے دوران حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت اور ان کی ذات کے بارے میں مختلف و متضاد تصورات و نظریات اور دیگر شبہات کے بارے میں جو کہ عیسائیت میں 2000 سال سے پائے جاتے ہيں بیان کئے اور ا ن کے جواب دئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حضرت عیسیٰ کے بارے میں پائے جانے والے دیگر سوالات و شبہات و غلط عقائد منجملہ حضرت عیسیٰ کا خدا کا بیٹا ہونا، یا خود خدا ہونا،ان کی ولادت کا زمانہ،دیگر ادیان و مذاہب کے ساتھ خاص طور پر یہودیوں کے ساتھ ان کے تعلقات اور حضرت عیسیٰ (ع) کی رجعت وغیرہ کے بارے میں گفتگو ۔

علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے شعبہ علوم قرآن و حدیث کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کاظم شاکر نے بھی اس ویبنار میں حضرت عیسیٰ (ع) کی شخصیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت بھی حضرت ابراہیم(ع)، حضرت موسیٰ(ع) جیسے نبیوں جیسی ہی ہے ۔

ڈاکٹر محمد کاظم شاکر نے کہا کہ درحقیقیت انبیائے کرام خاص طور پر حضرت عیسیٰ (ع) کا قصہ اور داستان روایات پر مبنی ہے ۔

انہوں نے عیسائیوں کی چوتھی انجیل جو کہ انجیل یوحنا کے نام سے مشہور ہے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فقط اسی انجیل میں عیسیٰ(ع) کو خدا کی طرح کا بیان کیا گیا ہے اور باقی تین انجیلوں میں جو کہ (Synoptic Gospels) کے نام سے مشہور ہیں حضرت عیسیٰ(ع) کو خدا کا پیغمبر،فرزند انسان جو صاحب معجزہ تھے کے عنوان سے ذکر کیا گیا ہے، درحقیقت انجیل یوحنا میں حضرت عیسیٰ کو مخلوق خدا نہیں بلکہ ایک مولود کے عنوان سے ذکر کیا گیا ہے ۔

علامہ طباطبائیؒ یونیورسٹی کے شعبہ علوم قرآن و حدیث کے استاد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عیسائی ہرگز حضرت عیسیٰ کو خدا کی مخلوق(Creature) نہیں جانتے، بلکہ انہیں مولود(Begotten) تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ قرآن اپنے زمانے کے عیسائیوں کے غلط عقائد کی بابت متنبہ کرنے کے ساتھ ان کی اصلاح کرنا چاہتا ہے ؛ کہا کہ درحقیقت قرآن کریم عیسائیوں کے حضرت عیسیٰ(ع) کے بارے میں غلط عقائد کو اصلاح کرنا چاہتا ہے قرآن میں حضرت عیسیٰ کا واقعہ روایت محور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم سورہ مائدہ میں عیسائیوں کے حضرت عیسیٰ کے بارے میں غلط عقائدکو بیان کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .