۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تلنگانہ میں مسافروں کے لئے قومی شاہراہ پر عالیشان مسجد اور قرآن ریسرچ سنٹر کا قیام

حوزہ/ تلنگانہ میں قومی شاہراہ پر مسافروں کے ایک عالیشان وسیع و عریض مسجد کا افتتاح عمل میں لایا گیا جبکہ قران ریسرچ سنٹر کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تلنگانہ میں قومی شاہراہ پر مسافروں کے ایک عالیشان وسیع و عریض مسجد کا افتتاح عمل میں لایا گیا جبکہ قران ریسرچ سنٹر کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ضلع میدک کے نارسنگی کے قریب شیو نور گاؤں میں عالیشان مسجد اور قرآن ریسرچ سنٹر کا ممتاز عالم دین مولانا شاہ محمد جمال الرحمن نےافتتاح انجام دیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر اور کئی نمائندہ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیتوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ یہ عالیشان مسجد نیشنل ہائی وے 44 پر تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد اور قرآن ریسرچ سنٹر 4 ایکر اراضی پر محیط ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد سے متصل کامپلکس میں قرآن ریسرچ سنٹر، رہائشی ہاسٹل اور دیگر سہولتیں موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 44 پر سفر کرنے والے افراد کیلئے اس مسجد میں واش روم اور ڈائننگ کی سہولت موجود ہے۔ خواتین کیلئے علحدہ انتظام کیا گیا ہے ۔ بودھن، نرمل، نظام آباد اور عادل آباد سفر کرنے والے افراد اس مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ قرآن ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ نامور اسکالرس کو مقرر کرتے ہوئے قرآنی تعلیم کو عام کیا جائے گا۔ غوری خاندان نے مسجد کی اراضی بطور عطیہ دی ہے ۔ شاہد غوری اور منظور غوری نے تعمیر میں اہم رول ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .