۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
روضہ امام علی رضا (ع) کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا اہم مقصد

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ احد فرامرز قراملکی کا کہنا ہے زائرین کو زیارت کے حقیقی مفاہیم سے آشنا کرنا ، مستقبل میں تحقیقات کے شعبے پر زیادہ توجہ دینا اور مذہبی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر بنانا اس فاؤنڈیشن کے جملہ اہداف شامل ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ احد فرامرز قراملکی کا کہنا ہے زائرین کو زیارت کے حقیقی مفاہیم سے آشنا کرنا، مستقبل میں تحقیقات کے شعبے پر زیادہ توجہ دینا اور مذہبی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر بنانا اس فاؤنڈیشن کے جملہ اہداف شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ تعلیمات اہلبیت(ع) خاص طور پر رضوی تعلیمات وسیرت کے فروغ کا عالمی مشن رکھتا ہے لہذا اس مشن اور ذمہ داری کوپایۂ تکمیل تک پہچانے کے لئے ریسرچ کی ضرورت ہے اور اسی مقصد کے لئے اس فاؤنڈیشن کو قائم کیا گيا ہے
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مومنین اورمسلمانوں کے طرز زندگی میں زیارت کو خاص مقام حاصل ہے یعنی زیارت ایک ایسا بنیادی محور ہے جو ہرقسم کی جغرافیائی حدود ،قوموں،زبانوں اور نسلوں سے بالاتر ہو کرہر مسلمان کے طرز زندگی میں موجود بھی ہے اور مؤثر بھی ہے اور زیارت کے ذریعہ مومنین اور مسلمان تمام مقدس مقامات من جملہ آستان قدس رضوی سے جڑے ہوئے ہیں۔

احد فرامرز قراملکی کا کہنا تھا کہ زیارت کی خاص منزلت اورزائر و زیارت کے موضوع پر جو مؤثر اور قابل قدر نتائج ہیں ان کے پیش نظر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں تہذیب سازی اوراسلام کی بلند پایہ تعلیمات و ثقافت کی ترویج و اشاعت کی مکمل صلاحیت پائی جاتی ہے اور ان چیزوں کا حصول منظم، مفید اور مؤثر تحقیقات سے ہی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ’اسلام، عیسائیت،یہودیت اور زرتشتیوں میں زیارت کا تقابلی جائزہ‘‘کے عنوان سے تحقیقی کتاب جو عنقریب منظر عام پر آئے گی،ان تحقیقاتی پروجیکٹوں کا ایک نمونہ ہےجو مذہب کے نقطۂ نظر سے زیارت کے مفہوم کا تجزیہ و تحلیل کریں گے۔

واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو۳۷ سال پہلے آستان قدس رضوی کے اس وقت کے متولی مرحوم آيت اللہ شیخ عباس طبسی نے قائم کیا اور آج یہ فاؤنڈیشن ایران میں ایک علمی و تحقیقی مرکز کے طور پر جانی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .