۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دورہ

حوزہ/نجف اشراف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ، اساتذہ اور طلبا نے آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ، اساتذہ اور طلبا نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن میں حاضر ہو کر اس مرکز کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں  اور کارناموں سےآشنائی حاصل کی اور یہاں سے  چھپنے والی کتابوں اور مقالوں کے بارے میں  انہیں بریفنگ دی  گئی 

اس موقع پر مختلف  موضوعات پر  تبادلہ خیال  کیا گيا – نجف اشرف کے مدرسہ محمدیہ کے سربراہ اساتذہ اور طلبا کے گروپ کے ساتھ آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس میں  جن  اہم موضوعات پر  بات چیت کی گئي ان میں  علمی کتابوں اور مقالوں کی  اشاعت و  طباعت ، مشترکہ تحقیقاتی ورکشاپ کا انعقاد ، نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی گرانقدر اسلامی تاریخ  کی میراث کی  تصحیح اور تنقید ، عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کے حل کی راہوں کا جائزہ   اورانتہاپسندی  و دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .