۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
متولی آستان قدس رضوی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ضرورتمندوں کی مدد کے وقت ان کی حفظ آبرو پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں اور غریبوں کی امداد اس طرح کی ہونی چاہئے کہ جس سے و ہ خود کفیل ہوں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ممبران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں  فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور خاص طور پر کورونا   کے ایّام میں اس فاؤنڈیشن  کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رضوی کرامت فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں فقط غریبوں اور ضرورتمندوں کی امداد تک محدود نہیں ہیں، یہ فاؤنڈیشن مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہے اور جوانوں اور خواتین  اور کنبوں کے مسائل کے حل اور انہيں بہترین مشورے دینے میں بھی اچھے اقدامات انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے ضرورتمندوں کی مدد کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رہبر انقلاب سلامی کے حکم کے مطابق تین طرح کے ضرورت مندوں کی کہ جن میں غریب  اور ضرورت مند زائر،  حاجت مند مجاور اور وقف کی املاک کے اطراف میں رہنے والے ضرورت مندشامل ہیں امداد اور ان کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیتا ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اگر آستان قدس رضوی میں ذرائع اور سہولیات زیادہ ہوں گی تو ضرورت مندوں کی امداد کا دائرہ بھی وسیع کرنے میں کوئي رکاوٹ نہيں ہوگي کہا کہ آستان قدس رضوی مندرجہ بالا تین ضرورتمند گروہوں کے علاوہ ملک میں پیش آنے والے حادثات  اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلہ وغیرہ کی صورت میں بھی رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے ذریعہ لوگوں کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے  اپنے خطاب کے  دوسرے حصے میں ملک کی آبادی میں کمی کے رجحان اور ملک  کی مجموعی آباد ی کے سن رسیدہ  ہونے سے در پیش خطرات اور مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تولید نسل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تولید نسل  کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں اس مسئلہ میں غفلت برتی جا رہی ہے اور بہت کم توجہ دی  جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی آبادی کے سن رسیدہ ہونے اور آبادی میں کمی سے مستقبل میں ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے ۔ لہذا رضوی کرامت فاؤنڈیشن کو اپنی توانائي کے مطابق اس کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ 

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے رضوی کرامت فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس کے ایّام میں انجام پانے والے اقدامات کی تعریف ہوئے کہا کہ رضوی کرامت فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے ایام میں جہادی اقدام اور کوششوں سے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، آستان قدس رضوی کی جانب سے حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم کے متبرک پرچم کے ساتھ حرم کے خدام پر مشتمل وفد کا کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں والے ہسپتال میں حاضر ہونا رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے بہترین منصوبوں میں سے تھا جو کہ ہسپتال  کے عملے اور مریضوں کے لئے نہایت مؤثر واقع ہوا۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .