۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/قوم کے ہر خاص و عام سے خصوصی مودبانہ اپیل ہے کہ وہ موقع پر خود تشریف لاکر انجمن حیدری( رجسٹرڈ) دہلی کے موجودہ حساب کو چیک کریں اور درگاہ شاہ مرداں کے مخالفین کی جانب سے انجمن پرلگاۓ جار ہے 7 کروڑ روپے کے غبن کے جھوٹے اور بے بنیادالزام کا منہ تو ڑ جواب دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن حیدری( رجسٹر ڈ )، درگاہ شاہ مرداں،کربلا جور باغ، دہلی سے موصول بیانیہ میں کہا گیا:درگاہ عالیہ شاہ مرداں کے خلاف دشمنوں کی 1300کروڑ روپے کی ڈیمچز اور بقایہ وصولنے کے کیس کو وِڈرا کراکر وقف مافیا کو فائدہ پہنچانے کی منصوبہ بند ناپاک سازشوں کو تار تار کرنے کے لئے درگاہ کی خادم انجمن حیدری رجسٹرڈ کے سرپرست آفتاب شریت مولانا سید کلب جواد صاحب دو روزہ دورے پر دہلی تشریف لا رہے ہیں اور انشاء اللہ 11 اور 12 ستمبر 2021 ( ہفتہ، اتوار ) تاریخی درگاه شاه مرداں میں قیام فرمائیں گے۔ جناب احمد ڈوسا صاحب (فائننس سکریٹری) انجمن کے حساب کتاب کے ساتھ اس موقع پر موجودر ہیں گے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، قوم کے ہر خاص و عام سے خصوصی مودبانہ اپیل ہے کہ وہ موقع پر خود تشریف لاکر انجمن حیدری( رجسٹرڈ) دہلی کے موجودہ حساب کو چیک کریں اور درگاہ شاہ مرداں کے مخالفین کی جانب سے انجمن پرلگاۓ جار ہے 7 کروڑ روپے کے غبن کے جھوٹے اور بے بنیادالزام کا منہ تو ڑ جواب دیں۔

اس جلسۂ عام میں شرکت کے داعی ہیں:انجمن حیدری( رجسٹر ڈ )، درگاہ شاہ مرداں،کر بلا جور باغ، دہلی، نیر علی تقوی(صدر) رئیس عباس( نائب صدر) بہادر عباس نقوی(جنرل سکریٹری) شہزاد حسین(جوائنٹ سکریٹری)احمد ڈوسا (فائننس سکریٹری) محمد جامی(وقف سکریٹری)میثم رضا (پریس سکریٹری) علی عمران مرزا(انٹر آڈیٹر)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .