۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
دہلی

حوزہ/ ادارہ مقصد حسینی کے صدر و ممبر آف شیعہ سنٹرل وقف بورڈ نے کہا کہ اگر دشمن کو شکست دینا ہے تو متحد ہوکے رہنا نہایت ضروری ہے ۔ آج ہم پر ایسا وقت آگیا ہے کہ خود اپنے ہمارے دشمن ہوئے جاتے ہیں ، اس لیے بصیرت کی شدید ضرورت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں شاہ مرداں وقف تحفظ اور کربلا جور باغ کی ترقی کے سلسلہ میں دو روزہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جلسہ انجمن حیدری (رجسٹرڈ)کے زیر نگرانی انجام پایا جس میں انجمن حیدری کے چیف پیٹرن اور مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری کے ساتھ ادارہ مقصد حسینی کے صدر مولانا سید رضا حسین رضوی سمیت مختلف علمائے کرام اور معزز حضرات نے شرکت کی ۔ 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر آف شیعہ سنٹرل وقف بورڈ مولانا سید رضا حسین رضوی نے کہا کہ اس وقت ہماری قوم کو اتحاد اور مل جل کر رہنے کی سخت ضرورت ہے ورنہ ہمارے حالات مزید بدتر ہوتے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو شکست دینا ہے تو متحد ہوکے رہنا نہایت ضروری ہے ۔ آج ہم پر ایسا وقت آگیا ہے کہ خود اپنے ہمارے دشمن ہوئے جاتے ہیں ، اس لیے بصیرت کی شدید ضرورت ہے ۔

مولانا نے جلسہ سے خطاب کے دوران انجمن حیدری (رجسٹرڈ)کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہم انجمن کے ساتھ ہیں اور حق کے دفاع میں ہر گز بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے مولانا کلب جواد اور دیگر ہستیوں کے خدمات پر اظہار تشکر کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .