حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے نئی دہلی/ اہل بیت کونسل انڈیا اور انجمن حیدری سانکھنی برانچ دہلی کے زیر اہتمام حیدری ہال برہمپوری میں شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس کی پہلی برسی کے موقع پر ایک مجلس عزاء و جلسہ تعزیت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں صدارت کے فرائض مولانا شیخ محمد عسکری امام جماعت حیدری ہال نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف ایک عظیم فاتح کے طور پریاد کئے جائیں گے انہوں نے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو عراق اور شام میں نابود کر دیا۔ اس موقع پر مسجد امام نقی علیہ السلام کے امام جمعہ مولانا باقر زیدی نے شہید قاسم سلیمانی کو ایک عظیم سورما اور امن پسند لوگوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا شیعہ کونسل کے نائب صدر اور قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے داعش کی دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عراق اور شام کے لوگوں کے دلوں کو بھی فتح کیا آج عرب ممالک میں انکو ایک ہیرو کی طرح دیکھا جا رہا ہے ۔
اس مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رئیس احمد جارچوی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی خدمات پوری انسانیت کے لئے تھیں انہوں نے دنیا کو داعش جیسی خونخوار تنظیم سے نجات دلائی انہوں نے ہندوستان کی نرسوں کو بچایا اور سیریا میں مسیحی اور ایزدی و کرد عوام کی حفاظت کرتے رہے ان کی شہادت کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔
شیعہ کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہید کی خدمات اور جذبہ قربانی اور شہادت کیلئے ان کے شوق واشتیاق کو بیان کیا اور کہا کہ تعلیم اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت اور بہتریں اسلحہ ہے ہمیں چاہیے کہ قوم و ملت کی بقا کے لئے تعلیمی بیداری جیسی مہم چلایئں، آل انڈیاشیعہ کونسل اس سلسلے میں اہم کام کر رہی ہے ۔
اس جلسہ تعزیت اور مجلس عزا میں شائق سانکھنوی، حکیم ضرغام مظفرنگری،کرامت علی اور عازم نوگانوی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مجلس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔