حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/ دختر پیغمبر اکرم (ص)حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولادت کے پر مسرت موقع پر لائف لائن ہاسپٹل اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام لکشمی نگر میں سبیل اطعام کا انتظام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں غریبوں اور ضرورتمندوں کو کھانا تقسیم کیا گیا۔
بی بی فاطمہ زہرا(س) کی ولادت پر ان کی سیرت کے بنیادی سبق پر عمل کرتے ہوئے اس سبیل کا انعقاد ہوا کیونکہ آپ کی سیرت طیبہ میں غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کی خبر گیری اور اطعام سب سے اہم سبق ہے اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہا ملکہ جود و سخا حضرت فاطمہ زہرا(س) کے یوم ولادت پر یہ بہترین خراج عقیدت ہےکیونکہ آپ مسکینوں،یتیموں اور اسیروں کے اطعام کرتی تھیں جس کا قصیدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔
کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا مساکین و ضرورتمندوں کو اطعام دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے اور حضرت فاطمہ زہرا کا یوم ولادت اس کے لئے سب سے اہم اور مناسب موقع جو آپ کی خوشنودی کا سبب ہے۔ جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے آل انڈیا شیعہ کونسل کی مختلف مواقع پر جاری خدمات میں بنت رسول اللہ کی ولادت کے موقع پر یہ قابل قدر خدمت ہے لائف لائن ہوسپٹل کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کے بعد یہ دوسری اہم کارکردگی ہے جو بحسن وخوبی انجام پائی۔
لائف لائن ہوسپٹل کے ڈائرکٹر مستفیض مہدی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ضرورتمندوں کی خبرگیری ایک ضروری وبنیادی کام ہے ہم آل انڈیا کونسل کے سربراہ علماء کرام کے ہمراہ ان خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ لائف لائن ہاسپٹل کے سامنے سبیل لگائی گئی - ۱۲ بجے شروع ہوکر ۳ بجے تک چلی اس سبیل میں بڑی تعداد میں ضرورت مند لوگ جمع ہوئے۔ سبیل کے بعد آل انڈیا شیعہ کونسل کے اراکین نے دھلی کے مختلف علاقوں میں شیلٹر ہومز میں مقیم غریبوں اور مزدوروں کے بیچ کھانا تقسیم کیا۔
اس موقع پر لائف لائن ہاسپٹل کے ڈائرکٹر مستفیض مہدی اور ہاسپٹل کے ڈاکٹر و اسٹاف کے علاوہ آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی، قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی اور جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی، مولانا مرزا اظھر عباس، مولانا مرزا عرفان علی سانکھنوی اور مولانا مقبول حسین قمی ساحل نقوی نے اپنی خدمات پیش کیں جبکہ ڈاکٹر موسی رضا و داکٹر ساجد رانا بھی موجود رہے۔