۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
IMG-20220112-WA0041.jpg

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل و اہلبیت کونسل کی جانب سے لائف لائن اسپتال میں کثیر تعداد میں لوگوں نے طبی معائنہ کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ آل انڈیا شیعہ کونسل و اہلبیت کونسل کے تعاون سے لائف لائن ہاسپٹل میں مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شوگر، بلڈ پریشر، دانتوں اور دل کے ماہرین ڈاکٹر کے ذریعہ جانچ کرائی۔

آل انڈیا شیعہ کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے خبر نگاروں کو بتایا کہ حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل نے لائف لائن ہاسپیٹل کے تعاون سے اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے آئندہ بھی اس طرح کے طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو صحیح وقت پر صحیح علاج مہیا کرایا جا سکے۔

لائف لائن ھاسپیٹل کے ڈائریکٹر سید مستفیض مہدی نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اس کیمپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ اس وقت لوگوں کو درپیش امراض کی تشخیص ہونا بہت ضروری ہے اور لائف لائن ھاسپیٹل اور آل انڈیا شیعہ کونسل نے اس ضرورت کو پورا کیا ہے۔

اس کیمپ میں ڈاکٹر ساجد رانا، ڈاکٹر گورو پرکاش، ڈاکٹر موہت شرما، ڈاکٹر شکھا جوشی، ڈاکٹر ارم عرفان علی ،ڈاکٹر اے این آفاق ،ڈاکٹر عباس رضا وغیرہ نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی ، اہل بیت کونسل کے سکریٹری مولانا جلال حیدر نقوی ، مولانا مرزا عرفان علی بھی موجود رہے۔ لائف لائن ہاسپٹل اور کونسل کے ارکان نے کیمپ کے انعقاد میں خصوصی سرپرستی اور تعاون کرنے کے لئےمولانا محمد رضا غروی کا شکریہ ادا کیا۔

دہلی میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی یاد میں منعقدہ دو روزہ طبی کیمپ اختتام پذیر           

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .