۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/ تحریک تعلیم و تربیت کے چشم و چراغ ،اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اس عظیم المرتبت شخصیت نے مختلف ادیان و مذاھب کے درمیان اتحاد و بقاء باہمی وجود میں لانے کے سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضوان اصفہانی و و اراکین کونسل نے مرحوم مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالیٰ
انا لله وانا اليه راجعون
اذا مات العالم ثلم في الاسلام ثلمة لا يسدها شئ إلي يوم القيامة
 رحلت جانگداز جلیل القدر عالم ربانی عظیم دانشور حکیم امت ہر دل عزیز مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی صاحب قبلہ لکھنؤ کی خبر سنکر بہت دل ملول اور بہت صدمہ ہوا
تحریک تعلیم و تربیت کے چشم و چراغ ،اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اس عظیم المرتبت شخصیت نے مختلف ادیان و مذاھب کے درمیان اتحاد و بقاء باہمی وجود میں لانے کے سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے
 انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ کے بہت عقیدت مند مستحکم حمایتی اور طرف دار رہبر معظم انقلاب اسلامی حفظہ اللہ کے پیروکار تھے 
ہم تمام دوستوں، پیروکاروں ،عقیدت مندوں، مکتب اسلام کے تمام شاگردوں اور ان کے تمام خانوادہ محترم  حجۃالاسلام مولانا کلب جواد صاحب قبلہ ، خدمت رھبر انقلاب اسلامی بالخصوص امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی کی خدمت اقدس میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں 
خدا مرحوم کو غریق رحمت  ، مغفرت، علو درجات عطا فرمائے اور ملت اسلام اور بالخصوص انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانوں  سے اٹھا 
آنکھ حیران ہے کیا شخ byص زمانے سے اٹھا
 مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے ایک سورۂ فاتحہ کی تلاوت فرمائیں
منجا نب: رضوان اصفہانی سکریٹری جنرل ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل
و اراکین کونسل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .