۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله سید محمدصادق روحانی

حوزہ/ مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی نے اپنی زندگی کو نشر علوم آل محمد کے لیے وقف کردیا تھا۔ ایسے علماء سے ہی دین مبین اسلام کی بقاء ہے استکبار جہان کو کسی اور سے خطرہ نہیں ہے بس ایسے علماء سے ہی ان کو خطرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کا آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون

آیت اللہ حاج سید محمد صادق حسینی روحانی کے سانحہ ارتحال پر مراجع کرام حوزہ علمیہ اور تمام عقیدت مندوں کی خدمت با برکت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی نے اپنی زندگی کو نشر علوم آل محمد کے لیے وقف کردیا تھا۔ ایسے علماء سے ہی دین مبین اسلام کی بقاء ہے استکبار جہان کو کسی اور سے خطرہ نہیں ہے بس ایسے علماء سے ہی ان کو خطرہ ہے۔

خدا وند متعال بحق چھاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور خانوادہ محترم کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

منجانب ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل
18/12/2022

تبصرہ ارسال

You are replying to: .