۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
دیدار رئیس مجلس با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ اسلامی کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی اور آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ایران کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی اور آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ایران کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس ملاقات میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے عوام کو ملک اور نظام اسلامی کے تئیں وفادار قرار دیا اور کہا: عوام ہم سے اس بات کی شکایت کرتی ہے کہ آپ ملک کے حکام کو موجودہ مسائل سے آگاہ کیوں نہیں کرتے، جب کہ ہم نے متعدد بار عوام کی مشکلات اور عوامی مسئلے کو ملک کے حکام تک پہنچایا ہے، اور ہماری ویب سائٹ پر بھی اس کے متعلق خبر موجود ہے کہ میں نے بارہا تذکر دیا ہے۔ اب البتہ میڈیا ہمارے ان بیانات کو کیوں نہیں دکھاتی، حتماً اس میں کوئی مصلحت پوشیدہ ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ حکام ان انتباہات پر عمل درآمد کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .