۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
निधन

حوزہ/ المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان کے سربراہ حجت الاسلام سید جوہر رضوی نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی فقیہ صمدانی آیۃ اللہ العظمی حاج آقائے سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان کے سربراہ حجت الاسلام سید جوہر رضوی نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی فقیہ صمدانی آیۃ اللہ العظمی حاج آقائے سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔


تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی فقیہ صمدانی آیۃ اللہ العظمی حاج آقاے سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ نے رحلت فرمائی۔

آیۃ اللہ العظمی حاج آقائے سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق ایک عظیم شیعہ دینی اور علمی خانوادہ سے تھا، آپ کمسنی میں ہی علم و فقاہت کی منزلیں طے کرتے ہوئے محض 14 برس کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ کی پاکیزہ حیات دینی معارف کی ترویج، مکتب اہلبیت علیہم السلام کے دفاع اور تبلیغ میں بسر ہوئی۔ کئی نسلوں کو علوم اہلبیت علیہم السلام تدریس فرما اور آپ کی تحریریں خصوصاً فقہ الصادق نسلوں کی سعادت کے لئے چراغ ہدایت ہیں۔
ہم اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، مراجع کرام، علمائے اعلام، حوزات علمیہ، بیت شریف اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

والسلام
شریک غم:
سید جوهر عباس رضوی
المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق روحانی کی تحریریں خصوصاً فقہ الصادق نسلوں کی سعادت کے لئے چراغ ہدایت ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .