حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ روحانی کے سانحہ ارتحال پرحوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام کے ذریعہ رہبر معظم، مراجع کرام، حوزہ علمیہ اور تمام اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
آیت اللہ العظمیٰ حاج سید صادق روحانی کی رحلت کی خبر نے حوزہ علمیہ کو مغموم کر دیا، مرحوم کا تعلق علم و جہاد کے ایک عظیم گھرانے سے تھا، انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک طلباء کی تربیت، دروس فقہ اور تعالیم اہل بیت (ع) کی نشر و اشاعت میں گزاری، اور ان کی کتاب ’’ موسوعۃ فقہ الصادق‘‘ آپ کی عظیم اور لا زوال تالیفات میں سے ایک ہے۔
اس عظیم مصیبت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید ، حوزہ علمیہ، اہل خانہ اور مرحوم کے تمام شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں مرحوم کے لئے مغفرت اور علو درجات کا طالب ہوں، ساتھ ہی دعا گو ہوں کہ خدا وند متعال اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔ مرحوم کی تشییع جنازہ کے دن حوزہ علمیہ قم اور دوسرے مدارس میں تعطیل رہے گی۔
علی رضا اعرافی