حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے عظیم فقیہ آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے جسدِ خاکی کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری سے حرم حضرت معصومہ (س) تک انجام پائی تاہم ان کے جسدِ خاکی کو حرم حضرت فاطمه معصومہ (س) میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ اور طلباء سمیت علماء کرام و مجتہدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس عالم ربانی کی رحلت کے موقع پر، آج حوزہ علمیہ قم میں عام تعطیل رہی۔
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق روحانی کی یاد میں مجلس ترحیم، آج رات نماز مغرب وعشاء کے بعد مسجد اعظم میں منعقد ہوگی۔