۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام حسینی قمی

حوزه/حجۃ الاسلام حسینی قمی نے کہا کہ قرآن کریم ایک ایسا ترجمان ہے جو جھوٹ نہیں بولتا اور جو بھی قرآن کے ساتھ متمسک رہے گا اس کی ہدایت میں اضافہ اور اس کے اندھے پن اور بہرے پن کو کم کرتا ہے۔ قرآن مجید سے وابستہ رہنے سے کوئی بھی غربت و افلاس کا شکار نہیں ہوگا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام‌ والمسلمین حسینی قمی نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیھا میں نهج‌البلاغه کے خطبہ نمبر ۱۷۶ کے ذیل میں کہا کہ اس نورانی خطبہ میں حضرت علی علیہ السلام قرآن کریم کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: قرآن مجید ایک ایسا واعظ ہے جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔ حضرت علی علیہ السلام نهج‌البلاغه کے نامہ نمبر 53 میں فرماتے ہیں: « وَلاَ تَعْجَلَنَّ إِلَی تَصْدِیقِ سَاعٍ فَإِنَّ السَّاعِیَ غَاشٌّ، وَإِنْ تَشَبَّهَ بِالنَّاصِحِینَ»؛ چغلی کرنے والے کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہ کرو، کیونکہ اگرچہ وہ واعظ کے لباس میں ظاہر ہوتا ہے، لیکن خائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولی‌ الموحدین علی علیه‌ السلام فرماتے ہیں: قرآن کریم ایک ایسا ترجمان ہے جو جھوٹ نہیں بولتا اور جو بھی قرآن کے ساتھ متمسک رہے گا اس کی ہدایت میں اضافہ اور اس کے اندھے پن اور بہرے پن کو کم کرتا ہے۔ قرآن مجید سے وابستہ رہنے سے کوئی بھی غربت و افلاس کا شکار نہیں ہوگا۔

حجۃ الاسلام حسینی قمی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی نگاہ سے قرآن کی دیگر خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت فرماتے ہیں: قرآن کریم سے درد کے علاج طلب کریں؛ کیونکہ قرآن شفاء ہے اور مشکلات اور پریشانیوں میں قرآن کریم سے مدد مانگو۔

حجۃ الاسلام‌ والمسلمین حسینی قمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام علی علیہ السلام اس ذکر «فَإِنَّ فِیهِ شِفَاءً مِنْ أَکْبَرِ الدَّاءِ»؛ کے بعد خطبہ کے تسلسل میں، قرآن کریم کو سخت ترین بیماریوں یعنی کفر، نفاق، جہالت اور گمراہی کا علاج جانتے ہیں، کہا کہ جسمانی بیماریاں تو دنیا سے جانے کا بہانہ ہیں اور سب سے بڑی بیماریاں روحانی بیماریاں ہیں اور انسان کا سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ وہ ایک عمر تکبر، تعجب، بدنیتی، بدگمانی، بداخلاقی، غرور، خود پسندی اور خود غرضی کے ساتھ گزارے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ کے 176ویں خطبہ کے ذیل میں قرآن کو نجات کا بہترین ذریعہ اور الہی فضل حاصل کرنے کا سب سے اہم سبب قرار دیا ہے، کہا کہ آنحضرت فرماتے ہیں: قرآن کریم سے اپنی محبت کے ذریعے، ذات اقدس سے اپنی درخواست کرو، قرآن کریم سے محبت کے مختلف درجات ہیں، آیات الٰہی کی تلاوت ان درجات میں سے ایک درجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .