حرم حضرت معصومہ قم
-
خدام حرم حضرت معصومہ (س) کی شام میں جنگ زدہ لبنانیوں سے ملاقات اور متبرک پرچم کی زیارت
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے چند خدام نے شام کے دمشق، طرطوس اور حمص نامی شیروں میں لبنان کے جنگ زدہ افراد کے کیمپوں کا دورہ کیا اور تبرکات فاطمیہ تقسیم کئے، جس سے ان مقامات پر حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کی روحانی فضاء کا احساس ہوا۔
-
فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے: حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم مطہر بانوی کرامت کے مقرر حجت الاسلام و المسلمین حبیباللہ فرحزاد نے کہا کہ بہت سے خاندان اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ ہے، افسوس ان لوگوں پر جو مالی استطاعت رکھتے ہیں اور مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن مدد نہیں کرتے۔
-
غزہ میں دشمن کے شدید محاصرے کے باوجود مزاحمت جاری ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: غزہ جنگ کا آٹھواں مہینہ شروع ہو چکا ہے اور فلسطینی آج بھی دشمن کے شدید محاصرے میں ہیں لیکن مزاحمت جاری ہے۔
-
گوشۂ ادب
مدحت حضرت معصومہ قم (ع)
حوزہ| کلام: سیدہ تنظیم زھرا نقوی (کنیز):تیری عظمت کاقصیدہ تیرے بابا نے پڑھا/فخر سے کہتے ہیں تیرا باپ تجھ پہ ہو فدا
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی
اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کی مشکلات کے تئیں اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہے
حوزہ/ انہوں نے کہا: عراق، شام، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ذمہ دار محسوس کرتا ہے اور اگر انہیں خطرہ لاحق ہوا تو ایران اس کے حل کے لیے اقدامات کرے گا۔
-
تصاویر/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی شبیری زنجانی کی حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں حاضری
حوزه/ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی نے آج حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضری دی اور آپ سلام اللہ علیہا کے جوار میں مدفون علمائے کرام اور مجتہدین عظام کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔
-
حجت الاسلام استاد مؤمنی:
شہر قم میں زندگی بسر کرنا اولیائے الہٰی کی آرزو تھی
حوزه/ استادِ حوزہ علمیہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمه معصومه (س) کی زیارت، غم و اندوہ اور مشکلات کو دور کرتی ہے، کہا کہ اولیائے الہٰی بھی قم المقدسہ میں زندگی بسر کرنے کی آرزو کرتے تھے۔
-
عشرہ کرامت، معرفت اہل بیت (ع)کی بہترین ذریعہ ہے: استاد حوزہ علمیہ قم
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے عشرہ کرامت (1 سے 11 ذی القعدہ)کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ بہت ہی بابرکت اور مبارک ایام ہیں جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔
-
گذشتہ سال حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے کتب خانے کو 13 ہزار سے زائد کتابوں کا عطیہ
حوزہ/ مرحوم سید محمد طباطبائی کے بچوں نے2,756 جلدیں، کرگل ہندوستان سے مرحوم حجۃ الاسلام سیدیوسف حسینی کے اہل خانہ نے کافی تعداد میں کتابیں عطیہ کیا، ان کے علاوہ بھی کافی تعداد میں مومنین نے حرم کے کتابخانہ کو کتابیں دی ہیں۔
-
یونانی سیاحوں کے ایک گروپ کا حرم حضرت معصومہ (س) کا وزٹ
حوزہ / یونانی سیاحوں کے ایک گروپ نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا وزٹ کر کے کریمۂ اہل بہت (ع) کی سیرت کے متعلق آگاہی حاصل کی ہے۔
-
حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں اردو زبان بچوں اور نوجوانوں کیلئے رمضان کورس کا اہتمام
حوزه/ قم المقدسه، حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه (س) میں اردو زبان بچوں اور نوجوانوں کیلئے"معصومیه رمضان کلاسز 2023" کے عنوان سے معرفتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
-
قرآن سے وابستگی؛ غربت و افلاس سے رہائی کا ذریعہ ہے، حجۃ الاسلام حسینی قمی
حوزه/حجۃ الاسلام حسینی قمی نے کہا کہ قرآن کریم ایک ایسا ترجمان ہے جو جھوٹ نہیں بولتا اور جو بھی قرآن کے ساتھ متمسک رہے گا اس کی ہدایت میں اضافہ اور اس کے اندھے پن اور بہرے پن کو کم کرتا ہے۔ قرآن مجید سے وابستہ رہنے سے کوئی بھی غربت و افلاس کا شکار نہیں ہوگا۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی:
مغرب میں آزادی اظہار کا نعرہ انسانی حقوق کے نعرے کی طرح جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں/ ہم قرآن کی توہین کی مذمت کرتے ہیں
حوزہ/ حضرت آیت الله العظمیٰ نوری ہمدانی نے آج صبح اپنے درس خارج کے آغاز میں سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور کہا: یہ بات بالکل یقینی ہےکہ جب دشمن منطق و استدلال سے باتیں نہیں کر پاتے تو توہین پر اتر آتے ہیں۔
-
حضرت زہرا (س) کی ولادت کے پر مسرت موقع پر:
حرم حضرت معصومہ (س) میں 100 نوجوان جوڑوں کی مشترکہ زندگی کا آغاز
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی میزبانی میں 100 سے زائد نوجوان جوڑوں کا عقد پڑھا گیا۔
-
مسلمانوں کے امام کی تنہائی، حضرت فاطمہ زہراء (س) کا اصل غم تھا: استاد مؤمنی
حوزه/ استادِ حوزہ نے اپنے خطاب میں، مسلمانوں کے امام کی تنہائی اور بے کسی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا اصل غم قرار دیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
حضرت علی (ع) کی سیاست معاویہ کی شیطانی پالیسیوں کے مقابلے میں الہی اصولوں پر مبنی تھی
حوزه/ خطیبِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے ابن ابی الحدید کی شرح نہج البلاغہ کی رو سے امیر المومنین (ع) کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات اور ان کے جوابات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ حضرت علی(ع) معاویہ کی شیطانی پالیسیوں کے مقابلے میں کبھی بھی الہی اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔
-
اخلاق تمام اچھائیوں کی جڑ ہے، حجۃ الاسلام استاد فرحزاد
حوزہ/ ایرانی معروف خطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر معاشرے میں ادب اور عاجزی کی فضاء قائم ہو جائے تو بہت سی معاشرتی مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا، کہا کہ اخلاق کا مظاہرہ نہ کرنے والا شخص صرف اپنے آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ معاشرے میں فساد کے شعلہ بھڑکانے کا سبب ہے کیونکہ بدتمیزی اور بے ادبی تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ہے اور ادب تمام اچھائیوں کی جڑ ہے۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) کی جانب سے 1600 سے زائد قدیمی نسخوں کی طباعت
حوزہ/40 سال قبل پرانی، دستی، پتھر اور سیسہ پر لکھی گئیں کتابوں کی طباعت کرنے والے ایرانی ہنرمند نے کہا کہ تقریباً 12 سال سے حرم حضرت معصومہ (س) کی لائبریری میں افتخاری نوکر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ ابھی تک 1600 قدیمی کتب کے نسخوں کو زیور طباعت سے آراستہ کر چکا ہوں۔
-
کریمۂ اہل بیت(ع) کی رحلت کی رات؛
حضرت معصومہ (س) کے روضۂ مبارک کے گنبد پر ماتمی پرچم لہرایا گیا
حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے وصال کی رات کے ساتھ ہی بانوئے کرامت کے گنبد کا پرچم تبدیل کر کے اس پر ماتمی پرچم لہرا دیا گیا۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین فرزاد:
کربلا میں سید الشہداءؑ کے دشمنوں کی عبادت جہل پر مبنی تھی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا :سید الشہداءؑ کے دشمنوں نے بھی کربلا میں نماز ادا کی لیکن ان کی عبادت مکمل طور پر جہالت پر مبنی تھی اور انہیں دین کا کوئی علم نہیں تھا۔
-
ایام اربعین میں حرم حضرت معصومہ (س) میں روزانہ 1800 زائرین کا قیام
حوزہ/ زائرین کی ایک اہم ضرورت ان کی رہائش ہے اور اس سلسلے میں صحن جواد میں واقع زائر سرائے کوثر 340 افراد اور شبستان نجمہ خاتون کو 1500 افراد کی گنجائش کے ساتھ زائرین اربعین کے خدمت میں ہے۔
-
پوری کائنات امام معصوم (ع) کے اختیار میں ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ امام زمانہ (عج) اور اہل بیت علیہم السلام کا کسی سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا، پوری کائنات امام معصوم کے اختیار میں ہے اور امام معصوم (ع) خدا کے قبضہ اختیار میں ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
حرم حضرت معصومہ قم (س) کی معرفت کے ساتھ زيارت کا ثواب جنت ہے
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ روضہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم کی زیارت معرفت کے ساتھ کرنے کا ثواب جنت ہے۔
-
حضرت معصومہ (س) کا حرم، امام زمانہ (عج) سے متصل ہونے کی جگہ ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ اگر کوئی شخص امام زمانہ (عج) سے متصل ہونا چاہتا ہے تو حضرت معصومہ (ع) کے حرم کی فجر سے غافل نہیں ہونا چاہئے، اس حرم میں امام کی آمد کے لیے ڈھیروں دعائیں مانگیں، اسی حرم کے وسیلے سے ہی ہماری تمام مشکلات حل ہوں گی۔
-
ہندوستانی اور بنگلادیشی علماء کے ساتھ حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی کی ملاقات
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: وہ ایران جو آپ کے لئے بہت عزیز ہے آج دشمنوں کی نفرت کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور ہم ایران اور مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کے اس معاندانہ موقف سے نہ صرف یہ کہ پریشان نہیں ہیں، بلکہ ہم اسے اپنی حقانیت کی دلیل سمجھتے ہیں۔
-
تصاویر/ حضرت معصومہ قم (س) کے حرم میں اعمال شب قدر اور شب ضربت کی عزاداری
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کی شب انیس یعنی پہلی شب قدر کے اعمال حضرت معصومہ قم علیہ السلام کے حرم مطہر میں انتہائی روحانی ماحول میں انجام دئے گئے۔