اتوار 18 مئی 2025 - 10:46
مومنوں کے دل میں روضہ قم کی شہزادی کا ہے +تصاویر

حوزہ/ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) اور امام علی رضا (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عشرۂ کرامت منایا گیا۔ اس سال عشرۂ کرامت کے مختلف پروگرام کئی مقامات پر ہوئے، جن میں آخری پروگرام بھیک پور میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیوان، بہار/ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) اور امام علی رضا (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عشرۂ کرامت منایا گیا۔ اس سال عشرۂ کرامت کے مختلف پروگرام کئی مقامات پر ہوئے، جن میں آخری پروگرام بھیک پور میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے ناظم سید انتظار حسین رضوی نے تمام شرکاء کو عشرۂ کرامت کی مبارکباد پیش کی۔ افتتاحی تقریر مدیر حوزہ، سبط حیدر عظمی نے کی۔ پروگرام میں مقامی اور بیرونی 25 شعراء نے کلام پیش کیا۔

آخر میں بانی حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حوالے سے کتاب ینابیع المودة کے باب ٥٦میں''فصل الخطاب''( جو کہ اہل سنت کے مشہور عالم محدث کامل ،محمد خواجہ پارسائی البخاری کی کتاب ہے) مولف کتاب ،حضرت امام موسیٰ کاظم کے فضائل کے ضمن میں نقل کرتے ہیں کہ:''ومن بناتہ فاطمہ قبرھا بقم و عن الرضا علیہ اسلام انہ قال : من زارھاعارفا فلہ الجنة۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) آپ پہلی ذیعقدہ ١٧٣ ھ ،مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں، آپ کی پرورش ایسے خاندان میں ہوئی جس کا ہرشخص بافضیلت اور باکمال تھا۔ زہد اور عبادت، تقویٰ اور پرہیزگاری، حلم، بردباری، صداقت، استقامت، جود ، کرم، عفت ، پاکدامنی نیز یادِ خدا، اس خاندان کے نمایاں صفات ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha