عشرۂ کرامت
-
عقل؛ انسان کے وجود میں پسندیدہ و قیمتی گوہر
حوزہ/ راقم الحروف کے لئے یہ ایک مسئلہ بن جاتا ہے کہ امامؑ کی زندگی، ولادت، شہادت، فضیلت، عظمت و کمالات کہاں سے شروع کی جائے اور کس خوبی و خصوصیت پر تحریر کر ختم کرے۔ واقعی میں کسی کے قلم میں قوت، فکر میں وسعت، علمی وجاہت، فصاحت و بلاغت کہاں جو آپؑ کی حیات طیبہ کو دائرہ مضمون میں سمیٹ سکے۔
-
تصاویر/ حرم امام رضا (ع) میں عشرۂ کرامت کی مناسبت سے اردو زبان زائرین کیلئے جشن کا انعقاد
تصاویر/ عشرۂ کرامت اور حضرت امام علی رضا (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بروز جمعرات مؤرخہ ۱۶ مئی ۲۰۲۴ء کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے اردو زبان زائرین کیلئے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے یکم ذیقعدہ سے گیارہ ذیقعدہ تک اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرۂ کرامت کے نام سے منایا جاتا ہے۔
-
مجمع علماء و طلاب روندو کے تحت عشرۂ کرامت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد:
زمانے کا امام اپنے عقیدت مندوں کا خیرخواہ ہوتا ہے، مقررین
حوزہ/ مجمع علماء و طلاب روندو مقیم قم کے دفتر میں عشرۂ کرامت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا، جس میں بلتستان کے اکثر مجامع کے صدور سمیت جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی اور مدرسہ حجتیہ کے شعبۂ ثقافت و تربیت کے سربراہ حجت السلام ڈاکٹر صرفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
-
ایران کے اوقاف اور خیراتی امور کی کمیٹی میں ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل:
عشرہ کرامت کو منانے کا مقصد اہل بیت(ع) کے فضائل کو بیان کرنا ہے
حوزہ/ ایران کے اوقاف اور خیراتی امور کی کمیٹی میں ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عشرہ کرامت کو منانے کا مقصد اہل بیت(ع) کے فضائل کو بیان کرنا اور اس کی نشر و اشاعت ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد:
دین کی وجہ سے دشمنیاں محبت اور دوستی میں بدل جاتی ہیں
حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: خداوند متعال نے انسان کو عقل کے نام سے ایک کنٹرولر عطا کیا ہے۔ اگر علم ترقی کرے لیکن عقل ترقی نہ کرے تو ہم موجودہ دنیا کو دیکھیں گے۔ جو چیز عقل کو کنٹرول کرتی ہے اس کا نام دین ہے۔
-
منقبت حضرت معصومہ قم (س)
حوزہ/ عشرۂ کرامت کی مناسبت سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شان میں شاعر اہل بیت (ع) جناب سید فرحت مہدی کاظمی سہارنپوری کے اشعار پیشِ خدمت ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین گلپائیگانی:
رہبر معظم کے ایک اشارے پر ظالم صیہونیوں کو سبق سکھا دیا گیا
حوزہ / رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے غزہ کے مسلمان عوام کی مقاومت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آج صیہونی حکومت کو رہبر معظم کے ایک اشارے پر سبق سکھا دیا گیا۔ جنہوں نے عید الفطر کے خطبہ میں فرمایا تھا کہ "جن لوگوں نے ہمارے قونصل خانے پر حملہ کیا ہے، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اسرائیل کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔"
-
ولادت حضرت فاطمه معصومه (س) اور روز دختر کی مناسبت سے یونیورسٹی کی طالبات کا عظیم الشان اجتماع+تصاویر
حوزہ/ ولادتِ حضرت فاطمه معصومه (س) اور روز دختر کی مناسبت اور عشرۂ کرامت کے آغاز پر حرم حضرت معصومہ قم (س) میں یونیورسٹی کی طالبات کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
-
تصاویر/ ولادتِ حضرت فاطمه معصومه (س) اور روز دختر کی مناسبت سے ایرانی یونیورسٹیوں کی طالبات کا عظیم الشان اجتماع
حوزہ/ ولادتِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور روز دختر کی مناسبت اور عشرۂ کرامت کے آغاز پر حرم حضرت معصومہ قم (س) میں یونیورسٹی کی طالبات کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
-
مدرسہ امام خمینیؒ قم المقدسہ میں جشن عصمت و طہارت کا انعقاد
حوزہ/ مجتمع آموزش عالی امام خمینیؒ قم المقدسہ ایران میں طلاب اردو زبان کی طرف سے اک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب و مومنین نے شرکت فرمائی ۔
-
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ولادتِ امام رضا (ع) کی مناسبت سے تہنیتی پیغام:
حضرت امام رضا (ع) نے فضائل و کمالات کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں
حوزه/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ امام رضا علیہ السّلام کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السّلام نے اپنے فضائل و کمالات کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
-
حجت الاسلام حسینی قمی:
قم المقدسہ کی فضیلت و برکات، حضرت فاطمه معصومہ (س) کی بدولت ہے
حوزه/ ایرانی معروف خطیب نے کہا کہ کئی صدیوں پہلے معصومه نامی ایک 27 سالہ لڑکی قم المقدسہ آئیں اور اس عظیم بی بی کی آمد سے اس شہر کو بہت سی معنویت اور برکات نصیب ہوئیں۔ آج بڑے نامور اور برجستہ مجتہدین اور علمائے کرام اس عظیم المرتبت خاتون کے خادم ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
-
عشرہ کرامت کے موقع پر امام رضا (ع) کے حرم میں غیر ملکی زائرین کی کریمانہ میزبانی کا اہتمام
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ اس ادارے کی جانب سے عشرہ کرامت کے ایّام میں زیارت سے مشرف ہونے والے غیرملکی زائرین کے لئے متعدد خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔
-
سیاسی حالات سے آگہی، امام رضا (ع) کی تعلیمات میں ہے، حجت الاسلام جعفری
حوزه/ عشرۂ کرامت کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے رکن اور تاریخ کے ماہر نے کہا کہ امام رضا ع نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے سیاسی حالات سے آگاہ رہیں اور بصیرت کے ساتھ مسائل پر توجہ دیں۔
-
حضرت معصومہ (س) نے اپنے زمانے کے امام کی نصرت کے لیے ہجرت کی: امام جمعہ شہر وحدتیہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: حضرت معصومہ (س) کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ آپ نے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیں، امام رضا (ع) کے ترکمنستان کے شہر ’’مرو‘‘آنے کے بعد حضرت معصومہ (س) مدینہ میں 9 ماہ تک رہیں اور اپنے بھائیوں اور بھتیجے کے ہمراہ اپنے وقت کے امام کی مدد کے لیے ’’مرو‘‘ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
-
حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے پروگرامز کی تفصیلات/ عوامی جشنوں کے انعقاد سے ثقافتی منصوبوں کے افتتاح تک
حوزہ/ عشرہ کرامت کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام عوامی جشنوں اور متعدد تقریبات کے انعقاد کا مرکز ہوگا اس کے علاوہ ان ایّام میں ثقافتی منصوبوں کا افتتاح اورغیرملکی زائرین کے لئے مختلف تقریبات کے انعقاد پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں عشرہ کرامت کے جشن کا شاندار آغاز
حوزہ/ قم المقدسہ میں حرم معصومہ قم سلام اللہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر پہلی ذی القعدہ سے گیارہ ذی القعدہ تک عشرہ کرامت کے عنوان سے جشن کا آغاز ہو چکا ہے جس میں آیات عظام اور علمائے کرام اور معزز عوام شریک تھے۔
-
عشرہ کرامت، معرفت اہل بیت (ع)کی بہترین ذریعہ ہے: استاد حوزہ علمیہ قم
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے عشرہ کرامت (1 سے 11 ذی القعدہ)کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ بہت ہی بابرکت اور مبارک ایام ہیں جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔
-
نجف اشرف کے طلاب اور فضلاء کی آیت اللہ العظمی جوادی آملی سے اہم ملاقات
حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلاب اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: طلاب کو چاہیے کہ وہ تحقیق کریں اور تحقیق سے پہلے گفتگو نہ کریں اور نہ ہی کوئی بات لکھیں۔
-
عشرہ کرامت اور بہن بھائی کے رشتے میں استحکام پر توجہ ...حجۃ الاسلام سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ پہلی ذیقعدہ سے لیکر ۱۱ ذی قعدہ تک کے اس عشرہ کو عشرہ کرامت کہا جاتا ہے جس کی ابتداء بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت سے ہو تی ہے اور ۱۱ ذی قعدہ کو امام رضا علیہ السلام کی ولادت پر اسکا اختتام ہوتا ہے۔
-
بھائی بہن کی زندگی ایک مثالی زندگی ہے جو تمام بشریت کے لئے ہرلمحہ درس زندگی ہے، مولانا شمع محمد رضوی
حوزہ/ روایتوں میں حضرت معصومہ کی زیارت کی بے حد فضیلت بیان کی گئی ہے، نقل کیا گیا کہ ایک بار سعد بن سعد حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت مین شرفیاب ہوئے تو امام نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:اے سعد! تمہارے شہر میں ہمارے خاندان کی ایک قبر ہے۔ سعد نے عرض کیا: قربان جاوں! کیا آپ کی مراد فاطمہ بنت موسی بن جعفر ہیں؟ امام نے جواب دیا: ہاں، جو معرفت کے ساتھ اس کی زیارت کرے وہ جنت کا حقدار ہے۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا: جو قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے گا وہ جنت کا حقدار ہے۔
-
آیت اللہ ابراہیم رئیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر، عشرہ کرامت کی خوبصورت عیدی، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر کی شکل میں انتخاب اس سال عشرۂ کرامت میں خداوند متعال نے باکمال و لازوال عیدی عطا فرمائی ہے یقینا آج شہدائے اسلام،حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ،مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،علماء و مراجع تقلید عظام اور ملت جمہوری اسلامی ایران اور حضرت امام زمانہ عج بہت خوش ہیں۔اور کفار و منافقین جہان ( آمریکا و اسرائیل یہود و نصارٰی) کے حتی الامکان ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔جس ملک اور قوم پہ حضرت امام العصر عج کا سایہ ہو وہ کبھی گمراہ نہیں ہوسکتی۔
-
عشرۂ کرامت کی کرامتیں
حوزہ/ عشرۂ کرامت کا ایران میں عظیم شان و شوکت کے ساتھ منائے جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ یہ عشرہ صرف ایران سے ہی مخصوص ہے بلکہ تمام دنیا میں جہاں جہاں شیعیانِ حیدر کرار موجود ہیں ان سب کا فریضہ ہے کہ وہ سب اس مبارک موقع پر خوشیاں منائیں اور دنیا والوں پر یہ ثابت کردیں کہ ہماری ایک عید یہ بھی ہے جو دس دن تک منائی جاتی ہے۔
-
عشرہ کرامت:
قم المقدسہ میں کتاب"النهایۃ شیخ طوسی" کی تقریب رونمائی
حوزہ/عشرۂ کرامت میں "شیخ طوسی" کی مایۂ ناز کتاب "النھایۃ فی مجرد الفقہ و الفتاویٰ" کی رسم اجرا اور رونمائی قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حرم حضرت معصومہ (س) وعدہ گاہِ زیارتِ امام زمان (عج)، حجۃ الاسلام و المسلمین مؤمنی
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ امام زمان(عج)کے ظہور کے ساتھ شیعہ اپنے درد اور رنج کو بھول جائیں گے، حرم حضرت معصومہ(س) امام زمان(عج)کی زیارت کے لئے وعدہ گاہ ہے اور حرم حضرت معصومہ (س) امام زمان(عج)کی زیارت سے مشرف ہونے والے بہت سے علماء کی وعدہ گاہ تھا۔
-
عشرہ کرامت کی مناسبت سے آن لائین علمی ثقافتی پروگرام و انعامی مقابلہ کا انعقاد
حوزہ/ میلاد حضرت فاطمہ معصومہ سے میلاد امام رضا علیہما السلام کے درمیان نور کی برسات اور الہی پیغامات کی ترویج اور خوشیوں کے موتی لٹا کر منحوس وبا کو نابود کرنے کی دعاکی قبولیت کا بہترین موقع ہے۔
-
متولی آستان قدس رضوی کی عشرہ کرامت کی تقریبات کو قومی سطح پر منعقد کرنے کی تاکید
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام پوری بشریت کے امام ہیں اس لئے عشرہ کرامت کے پروگرام صرف مشہد اور خراسان تک ہی محدود نہيں ہونے چاہئیں بلکہ اسے کم سے کم قومی سطح پر منعقد کیا جانا چاہیے ۔