پیر 12 مئی 2025 - 19:37
حضرت معصومہ قم (س) کی زیارت معرفت کے ساتھ کرنے والے کیلئے جنت کی ضمانت: مولانا شمع محمد رضوی

حوزہ/ قم کا مقدس شہر اہل بیت اطہار (ع) کا حرم ہے اور آئندہ ظہور امام مہدی (عج) کے وقت اہل قم کا کردار بھی روایات میں نمایاں ذکر ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیوان، بہار/ قرآن و عترت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عشرۂ کرامت کی مناسبت سے حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) اور امام علی رضا (ع) کی ولادت باسعادت کے جشن کا انعقاد احمد نگر پوکھر، سیوان میں واقع امام بارگاہ قرآن و عترت میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا آغاز سید انتظار حسین رضوی کے خوبصورت اشعار سے ہوا جنہوں نے بارگاہِ معصومہ قم (س) میں ہدیۂ تبریک پیش کیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی مولانا سید شمع محمد رضوی نے "حضرت معصومہ قم (س) کی عظمت اور قم کی فضیلت" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے ینابیع المودۃ اور کامل الزیارات جیسی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حضرت معصومہ قم (س) کی زیارت کی فضیلت میں آئمہ اطہار علیہم السلام سے جنت کی بشارت دی گئی ہے۔

مولانا نے بیان کیا کہ: "من زارھا عارفاً فلہ الجنۃ" جو معرفت کے ساتھ حضرت معصومہ (س) کی زیارت کرے، اس کے لئے جنت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قم کا مقدس شہر اہل بیت اطہار (ع) کا حرم ہے اور آئندہ ظہور امام مہدی (عج) کے وقت اہل قم کا کردار بھی روایات میں نمایاں ذکر ہوا ہے۔

پروگرام کے آخر میں "عندلیبانِ علم و ادب" نامی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha