حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت حضرت امام رضا علیہ السّلام کے موقع پر ہیئتِ عزاداران علی ابنِ ابی طالب(ع) طلاب اُردو زبان مشہد مقدس کے زیرِ اہتمام حسینیہ امام جواد علیہ السّلام میں ایک پر رونق محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشہد مقدس میں مقیم اردو زبان علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جشنِ میلاد امام رضا علیہ السّلام میں قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے مہمانانِ گرامی اور زائرین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
اس پر رونق محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ امام رؤف میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس محفل کے پہلے خطیب قم سے تشریف لائے ہوئے عزیز مہمان حجت الاسلام سید احمد رضوی تھے، جبکہ دوسرے خطیب اور مہمان خصوصی مشہد مقدس کے مستند عالم دین، اور حوزہ ہائے علمیہ کے سابقہ اور جید مدیر حجت الاسلام والمسلمین استاد محمد حسین مہدوی مہر تھے۔

خطباء نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے امام رضا علیہ السّلام کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
جشنِ میلاد امام رضا علیہ السّلام کی نظامت کے فرائض مولانا عارف نے انجام دئیے۔











آپ کا تبصرہ