جمعرات 15 مئی 2025 - 16:34
حوزہ علمیہ قم کی سالگرہ کے موقع پر رہبرِ انقلابِ اسلام کا پیغام؛ حوزہ علمیہ اور علماء کے مستقبل کے لیے ایک نیا منشور ہے، حجت الاسلام احمد مروی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی نے حوزہ علمیہ قم کی سالگرہ کے موقع پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کے پیغام کو حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے مستقبل کا نیا منشور قرار دیتے ہوئے اس پیغام کے نفاذ پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی اور اس دوران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے پیغام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے حوزہ علمیہ کے حوالے سے رہبرِ معظم انقلاب کے تجربے اور علم کا نچوڑ قرار دیا۔

انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور قابلِ تعریف تقریب منعقد ہوئی جس میں سے اہم کاوشیں آیت اللہ اعرافی نے کیں جو کہ حوزات علمیہ کے سربراہ ہیں ،لیکن میری نظر میں یہ تقریب صرف پہلا قدم تھا ،رہبر معظم انقلاب اسلامی کااس تقریب میں پیغام ان کے تجربے اور علم کا نچوڑ تھا ،یہ پیغام محض ایک عام پیغام نہیں تھا بلکہ حوزہ ہائے علمیہ کے آج اور کل کے لئے ایک عظیم منشور اور راہنما ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے کرام بغور جائزہ لیں، تاکہ اسے نافذ کیا جا سکے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں لوگوں کے لیے اہلبیت(ع) کے طرزِ زندگی اور فرامین کی درست وضاحت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دشمنوں کو ہمیں اہلبیت(ع) کی تعلیمات سے جدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، دشمن چونکہ جانتا ہے کہ وہ مذہبی رسومات اور تقریبات کو بند نہیں کر سکتا، جس کا اس نے رضا شاہ کے زمانے میں بھی تجربہ کیا، اس لیے وہ ان رسومات کو بے معنی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور فقط ان رسومات کا ایک خول باقی چھوڑ رہا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے پہلوی دور حکومت میں دینی تقریبات اور رسومات جیسے عزاداری وغیرہ کو دشمنوں کی جانب سے روکنے کی کوششوں کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران میں رضا شاہ کے دور میں عزاداری کو ممنوع قرار دیا گیا لیکن لوگوں نے تمام تر پابندیوں کے باوجود اپنے گھروں میں خفیہ طور پر عزاداری کی تقریبات کا انعقاد کیا،اس دور میں دشمن ان مذہبی تقریبات کو محتوا سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور فقط جذبات کے اظہار تک محدود کر رہا ہے اور بدقسمتی سے انہیں اس میں کسی حد تک کامیابی بھی مل رہی ہے ۔

حجت الاسلام مروی نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں حضرات معصومین علیہم السلام کے مجاہدانہ پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام معصومین(ع) کی یہ کوشش تھی کہ اسلامی احکام و قوانین کو معاشرے میں نافذ کرسکیں،کیا اسلامی احکام و قوانین کو بغیر اسلامی حکومت تشکیل دیئے معاشرے میں نافذ کیا جا سکتا ہے ؟اس لیے اسلامی حکومت کی تشکیل آئمہ معصومین(ع) کا مقصد تھا، تاکہ اسلامی احکام کو معاشرے میں نافذ کر سکیں۔

انہوں نے دشمن کے خلاف ثابت قدم رہنے اور نرم و سخت جنگ میں حق کے محاذ کی حتمی فتح پر زور دیا اور کہا کہ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد فرمایا«ارتد الناس بعد الحسین (ع) إلا ثلاثة»امام حسینؑ کے بعد سوائے تین لوگوں کے سب مرتد ہوگئے ‘‘یہ ارتداد اسلام سے نہیں بلکہ اہلبیت(ع) سے تھا ،امام سجاد(ع) نے انتہائی گھٹن کے عالم میں انتھک کوششوں سے حالات کو اس طرح بدلا کہ امام باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) کے مکتبِ درس میں ہزاروں شاگرد موجود تھے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے حوزہ علمیہ قم کی تاریخ کو دہرایا اور مرحوم شیخ عبد الکریم حائری کی اس حوزہ علمیہ قم کو زندہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ایران میں علمائے کرام کو روحانیت کا لباس پہننے کی اجازت نہیں تھی اور رضا خان نے حوزہ ہائے علمیہ اور اسلام کو نابود کرنے کے لیے ہر کوشش کی تھی ، لیکن خداوند متعال کی عنایت اور مرحوم شیخ عبد الکریم حائری کی حکیمانہ تدابیر سے حوزہ علمیہ قم کو دوبارہ سے حیات ملی اور آخر کار یہی حوزہ ایران میں حکومت ستم شاہی کی نابودی کا باعث بنا۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے لبنان کے واقعات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حقیقت میں حزب اللہ لبنان کو فتح اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، اگر ہم جنگ کے منظر نامے پر نظر دوڑائیں تو دیکھتے ہیں کہ اسرائیل نے مختلف فوجی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حزب اللہ کے کئی کمانڈروں کو شہید کیا اور حزب اللہ کے خلاف 60 دنوں تک بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا ، لیکن آج بھی حزب اللہ لبنان بدستور طاقت و جرأت کے ساتھ کھڑی ہے ، حزب اللہ کی فتح نہ تو تجزیہ ہے اور نہ ہی شعار و نعرہ، بلکہ ایک حقیقت ہے جو آج لبنان میں واضح طور پر نظر آتی ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha