منگل 13 مئی 2025 - 23:35
تفسیر المیزان سے تفسیر تسنیم تک، حوزہ علمیہ قم کی علمی برکات نمایاں

حوزہ/ ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے اراک میں منعقدہ علمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ حائری یزدی کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کی جدید تأسیس کو ایک عظیم علمی و دینی قدم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف‌آبادی نے اراک میں منعقدہ علمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ حائری یزدی کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کی جدید تأسیس کو ایک عظیم علمی و دینی قدم قرار دیا اور اس کے نتیجے میں ابھرنے والے تفسیری مکاتب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم کی برکت سے تین عظیم تفسیری ادوار وجود میں آئے۔ پہلے دور کی نمائندگی علامہ سید محمدحسین طباطبائی اور ان کج معروف تفسیر المیزان کرتی ہے، دوسرا دور آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور تفسیر نمونه سے وابستہ ہے، جب کہ تیسرا دور علامہ جوادی آملی اور ان کی ۸۰ جلدوں پر مشتمل تفسیر تسنیم پر مشتمل ہے۔

آیت اللہ دری نجف‌آبادی نے آیت قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے "بهترین گفتار کی پیروی" کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آیت اللہ حائری یزدی نے پہلوی دور کے مشکل حالات میں جس دور اندیشی کے ساتھ حوزہ علمیہ قم کی بنیاد نو رکھی، وہ آج اسلامی دنیا میں علمی و فکری بیداری کا سرچشمہ بن چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha