حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رئیسِ جامعه مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقدہ حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام قیمتی نکات پر مشتمل تھا جو برسوں تک دنیا بھر کے حوزات علمیہ کے لیے زاد راہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں حوزہ علمیہ کے مقام کا نہایت دقت سے جائزہ لیا ہے اور ہر مسئلے کے ساتھ ایک راہ حل بھی پیش کیا ہے۔
آیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید کہا: رہبر انقلاب نے حوزہ اور یونیورسٹی، نیز حوزہ اور نظام کے کارکنان کے درمیان مضبوط تعلق کی ضرورت پر زور دیا اور ان کے پیغام سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ حوزہ کی صد سالہ تاریخ کے بعد آج حوزہ علمیہ پر مزید سنگین اور نئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا: مرحوم آیت اللہ العظمیٰ حائری یزدی بزرگ علمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی شخصیت بھی تھے۔ انہیں حوزہ کی تاسیس کے وقت اسلامی اہداف کی فکر تھی اور آج جب ہم انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 46 سال گزرنے کے بعد دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اُس وقت "انقلابی ہونا" جس مفہوم میں تھا، آج ہمیں اسی جذبے کو ایک نئے انداز میں اپنانا ہوگا۔









آپ کا تبصرہ