جمعرات 29 مئی 2025 - 03:53
رہبر انقلاب کا پیغام، اسلامی تمدن کے احیاء کے لیے عالمی دعوت / حوزہ علمیہ قم کی جدید تاسیس کی صدسالہ تقریبات، اسلامی علوم کے تحقیقاتی سفر میں سنگ میل

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے معاون تعلیم حجت‌الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے اعلان کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی تاسیس نو کے صد سال مکمل ہونے پر ایک ہمہ جہت علمی و تمدنی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ۳۶ جلدوں پر مشتمل ایک تحقیقی دائرۃ المعارف تیار کی گئی ہے۔ اس علمی مجموعے میں گزشتہ ایک صدی کے دوران حوزہ علمیہ قم کے علمی و فکری ارتقاء کا احاطہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے معاون تعلیم حجت‌الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے اعلان کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی تاسیس نو کے صد سال مکمل ہونے پر ایک ہمہ جہت علمی و تمدنی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ۳۶ جلدوں پر مشتمل ایک تحقیقی دائرۃ المعارف تیار کی گئی ہے۔ اس علمی مجموعے میں گزشتہ ایک صدی کے دوران حوزہ علمیہ قم کے علمی و فکری ارتقاء کا احاطہ کیا گیا ہے۔

حوزہ علمیہ کی بارہ صدیوں پر محیط تاریخ

حجت‌الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ حوزہ‌های علمیہ کی تاریخ بارہ سو سال سے بھی زائد پر محیط ہے، جس کی جڑیں اصحاب ائمہ علیہم‌السلام اور ابتدائی علمی و حدیثی مراکز سے جا ملتی ہیں۔ قم کا حوزہ بھی ابتدائی ادوار سے علم و حدیث کا اہم مرکز رہا ہے، جیسا کہ قرون وسطیٰ کے تاریخی متون میں موجود ہے۔

تاسیس نو اور آیت‌الله حائری کا تاریخی کردار

انھوں نے کہا کہ موجودہ حوزہ علمیہ قم کا احیاء آیت‌الله العظمی شیخ عبدالکریم حائری یزدی کے ہاتھوں عمل میں آیا جنہوں نے نجف کی دعوتوں کو نظرانداز کر کے ایران میں دینی ثقافت کے تحفظ کو ترجیح دی اور حوزہ قم کی بنیاد رکھ دی۔

۳۶ جلدوں پر مشتمل دائرۃ المعارف

صدسالہ تقریبات کے تحت جو سب سے اہم علمی کارنامہ انجام پایا وہ ۳۶ جلدوں پر مشتمل موسوعہ کی تالیف ہے جس میں:

ہر اسلامی علم کو ایک مستقل جلد میں شامل کیا گیا؛

مجموعی طور پر ۱۶ ہزار صفحات پر مشتمل یہ علمی مواد، ۳۱۰ سے زائد محققین کی کوششوں کا نتیجہ ہے؛

۲۶ جلدوں کی رونمائی تقریب میں ہو چکی، اور ۹ جلدیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں؛

ساتھ ہی آیت‌الله حائری کے علمی آثار پر مشتمل ۲۲ جلدوں کی موسوعہ بھی پہلی بار شائع کی گئی ہے۔

رہبر انقلاب کا پیغام: ایک فکری و تمدنی منشور

حجت‌الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے وضاحت کی کہ اس تمام علمی و تحقیقاتی کوشش کا ماحصل وہ تاریخی پیغام ہے جو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدسالہ تاسیس نو کی مناسبت سے صادر فرمایا۔ یہ پیغام صرف قم یا ایران کے لیے نہیں، بلکہ پوری دنیا کے حوزات علمیہ اور تمام علما و روحانیوں کے لیے ایک عالمی دعوت ہے، یہ پیغام فرہنگ اسلامی، حکمرانی اسلامی اور تمدن نوین اسلامی کے احیاء کا منشور ہے؛ اور یہ وہی مشن ہے جس کا آغاز امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا تھا اور جس کے جاری رہنے کی امید رہبر انقلاب رکھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha