جمعرات 29 مئی 2025 - 09:22
حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ اور پاک و ہند میں اس کے آثار و برکات پر عظیم الشان سیمینار

حوزہ/ حوزہ علمیہ الامام المنتظر عجل اللہ.. قم المقدسہ میں گزشتہ روز حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ، پاک و ہند میں اس کے آثار و برکات کے عنوان پر ایک عظیم الشان علمی سیمینار منعقد ہوا، جس میں پاک وہند کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الامام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف قم المقدسہ میں گزشتہ روز حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ، پاک و ہند میں اس کے آثار و برکات کے عنوان پر ایک عظیم الشان علمی سیمینار منعقد ہوا، جس میں پاک وہند کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد نے خطاب کیا۔

علمی سیمینار میں مدرسہ الامام المنتظر علیہ السّلام کے مہتمم اعلیٰ حجت الاسلام سید محمد حسن نقوی صاحب، اساتذہ اور دیگر علمائے کرام نے وطن عزیز پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا خیر مقدم کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے قیام کی سو سالہ جدید تاسیس، حالات و واقعات اور اس کی دنیا بھر میں اور باالخصوص پاکستان و ہندوستان میں آثار و برکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام کے دوسرے مہمانِ خصوصی رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ہندوستان میں سابق نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور تھے۔

انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ قم کو پوری دنیا میں معارف اہلبیت علیہم السّلام پھیلانے میں مزید کوشش کرنا ہوگی۔

بعد ازاں مدرسہ الامام المنتظر علیہ السّلام کے مہتمم اعلیٰ حجت الاسلام سید محمد حسن نقوی نے اپنے نیک خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ مبارکہ الامام المنتظر میں مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا!۔

پروگرام کے آخر میں کتاب، مقام و منزلتِ حضرتِ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی رونمائی آیت اللہ مہدوی پور دام ظلہ العالی اور علامہ سید محمد حسن نقوی صاحب کے دست مبارک سے ہوئی۔

یاد رہے کہ یہ کتاب علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب کی تقریر کے علمی، تحقیقی اور فکری پہلوؤں پر مشتمل ہے جسے حالیہ دنوں میں مولانا کشور عباس مہدوی نے ترتیب و تدوین کیا ہے اور دارالنشر اسلام حوزہ علمیہ قم کی جانب سے چاپ ہوئی ہے۔

حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ اور پاک و ہند میں اس کے آثار و برکات پر عظیم الشان سیمینار

حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ اور پاک و ہند میں اس کے آثار و برکات پر عظیم الشان سیمینار

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha