ہفتہ 24 مئی 2025 - 21:50
رہبر معظم کا منشور حوزہ علمیہ کے لیے نقشۂ راہ ہے: آیت اللہ شب زندہ دار

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ شب زنده‌دار نے حوزہ علمیہ قم میں مجمع نمایندگان طلاب و فضلائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تمام دینی و علمی سرگرمیوں میں خالص نیت اور رضائے الٰہی کو مقدم رکھنا چاہیے، کیونکہ یہی اخلاص عمل کو "احسن عمل" بناتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ شب زنده‌دار نے حوزہ علمیہ قم میں مجمع نمایندگان طلاب و فضلائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تمام دینی و علمی سرگرمیوں میں خالص نیت اور رضائے الٰہی کو مقدم رکھنا چاہیے، کیونکہ یہی اخلاص عمل کو "احسن عمل" بناتا ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی تین آیات—سورہ ہود (آیہ 7)، سورہ کہف (آیہ 7) اور سورہ ملک (آیہ 2)—کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ اللہ آزمائے کون بہتر عمل انجام دیتا ہے۔ ان کے بقول، خالص نیت، صرف خدا کی رضا اور اخلاص کے ساتھ انجام دیا گیا عمل ہی حقیقی معنوں میں احسن شمار ہوتا ہے۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے مرحوم آیت اللہ حائری یزدی کو "احسن عمل" کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کیا: "حاج شیخ کو منصب و ریاست سے محبت نہ تھی"۔ انہوں نے شہید آیت اللہ مدنی کی تبلیغی خدمات اور خلوص کو بھی قابل تقلید قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علمائے دین اور طلاب کو چاہیے کہ ہر عمل میں رضایتِ امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو مدنظر رکھیں، کیونکہ یہی کامیابی اور ترقی کا راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا منشور حوزہ علمیہ کے لیے ایک جامع نقشۂ راہ ہے، جس کے عملی نفاذ کے لیے شورای عالی حوزہ نے متعدد کمیٹیوں کو قائم کیا ہے۔

ملاقات کے آغاز میں حجت‌الاسلام والمسلمین رضوی‌مهر، سربراہ مجمع نمایندگان طلاب نے مجمع کے قیام کی تاریخ اور خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ موجودہ دورہ، مجمع کی نویں مدت کار ہے، جس میں ستر ممتاز اساتذہ اور چالیس بین‌الاقوامی مبلغین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha