۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغر عرفانی

حوزہ / حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر نے کہا: امامت اور ولایت ذاتی، سماجی، سیاسی حتی تمام تربیتی معاملات میں فیض و فضلِ الہی کا ذریعہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے رجب المرجب اور اعتکاف کے ایام سے بھرپور استفادہ کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: جہاں تک ممکن ہو ماہ رجب المرجب جیسے قیمتی مہینے کی معنویت اور برکات سے استفادہ کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے سورۂ اسراء کی آیت نمبر 35 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال فرماتا ہے "یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُوا أَطیعُوا اللَّهَ وَ أَطیعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ فَإِنْ تَنازَعْتُمْ فی‌ شَیْ‌ءٍ فَرُدُّوهُ إِلَی اللَّهِ وَ الرَّسُولِ إِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْیَوْمِ الْآخِرِ ذلِکَ خَیْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْویلا" یعنی خداوند متعال نے حکم دیا ہے کہ میری، میرے رسول اور میرے ولی امر کی اطاعت کرو۔

حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر نے حضرت امام تقی الجواد علیہ السلام کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام تقی الجواد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "اَلقَصدُ اِلَی اللهُ تَعالی بِالقُلُوبِ اَبلَغُ مِن اِتعابِ الجَوارِحِ بِالاَعمالِ" یعنی خدا سے قلب اور دل کے ذریعہ کئے جانے والا قرب انسان کا اپنے اعضاء و جوارح کو تکلیف اور سختی پہنچانے سے زیادہ مؤثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اعمال صالحہ کا دارومدار امامت و ولایت کے ساتھ خالص رابطہ اور اعتقاد پر ہے۔ جتنا انسان کا ولایت اور امامت کے ساتھ رابطہ استوار اور محکم ہو گا اس کے انجام دئے جانے والے عمل کی قدر بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .