پیر 6 جنوری 2025 - 09:00
ماہِ رجب، خداوند متعال کا قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے

حوزہ/ حجت‌الاسلام والمسلمین غلام حسین عصارزاده نے ماہِ رجب کو تجلیاتِ الٰہی اور ولی اللہ کے قرب کی فرصت قرار دیتے ہوئے کہا: یہ مہینہ مؤمنین کے لیے خدا کے قرب کا ایک نایاب موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ماہِ رجب، قمری مہینوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اسلامی روایات میں اس مہینے کی فضیلتوں کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ یہ مہینہ حرام مہینوں میں سے ہے، جن کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی آیا ہے۔ رجب کو رمضان المبارک کی تیاری کا آغاز سمجھا جاتا ہے اور یہ مہینہ عبادت، توبہ اور خدا کے قریب ہونے کے لیے بہترین فرصت ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین غلام حسین عصارزاده نے ماہِ رجب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ماہِ رجب، رحمت کے نور سے بے انتہا نور کی جانب سفر کا آغاز ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جسے زمانہ جاہلیت میں بھی محترم سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ماہِ رجب کا نام "رجب" اس لیے رکھا گیا کیونکہ اس میں اللہ کی رحمت وافر مقدار میں نازل ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ اور جامعۃ المصطفی کے اس استاد نے مزید کہا: یہ مہینہ اور اس کے بعد کے دو مہینے خدا کی طرف ایک بے نظیر حرکت کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جو ابتدا سے انتہا تک حیرت انگیز ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ سفر ظاہری اعمال، جیسے استغفار، توبہ، اور روزے سے شروع ہوتا ہے اور ولی اللہ کی معیت اور خاص دعوتِ الٰہی تک پہنچتا ہے۔ ان اعمال کا ثواب بےحد عظیم ہے، اور یہ مؤمنین کے لیے روحانی ترقی کا ذریعہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha