۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدیر حوزه علمیه استان قزوین

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: اساتید کو طلباء کے وقت اور حالات سے قریب ہونا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ طلباء کی تعلیمی ضروریات کو سمجھیں اور انہیں درک کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین اصغر عرفانی نے مدرسہ علمیہ سردارین کے اساتید کے ساتھ منعقدہ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج طلباء کے ساتھ بات چیت اور ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اساتید کو چاہئے کہ وہ جدید علمی مہارتوں اور روش سے استفادہ کریں اورجہاں تک ممکن ہو اپنے آپ کو طلباء کے حالات اور واقعات سے قریب کریں اور ان کی علمی ضروریات کو سمجھیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: موجودہ دور میں تیکنالوجی کی پیشرفت کی وجہ سے تعلیمی ذرائع اور مدارس میں طلباء کے تعلیمی طور طریقوں میں بھی جدت دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس لیے تمام اساتید کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو جدید تعلیمی روش اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی علمی تشنگی کی سیرابی میں ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا: جدید ترین تدریسی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال اور طلباء کے ساتھ بات چیت کا طریقہ ہمیں ان کی علمی ضرورتوں کو پہچاننے اور ان کی تکمیل کے لیے مفید اقدامات کرنے کا سبب بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .