۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شریفیان

حوزہ/ حجت الاسلام سید عباس شریفیان نے کہا: طلباءِ دین کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں، نوعمروں اور مومنین کے خلاف سائبر اسپیس میں دشمن کے بھاری حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دینی اور علمی مضبوط استدلال کے ہتھیاروں سے لیس ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ مدنی کاشانی کے مدیر حجت الاسلام سید عباس شریفیان آرانی نے حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طلباء کو محرم اور صفر ، ایام فاطمیہ کے ایام اور اسی طرح رمضان المبارک میں تبلیغِ دین کو اہمیت دیتے ہوئے معاشرہ کی خدمت کرنی چاہئے۔

حجت الاسلام شریفیان عرانی نے کہا: ہم طلبہ کو چاہئے کہ دور حاضر کے مسائل اور معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مذہبی اور شرعی مسائل کے جوابدہی کے لیے بھرپور تیاری میں ہوں تاکہ معاشرتی تقاضوں کا بہترین جواب دے سکیں۔

مدرسہ علمیہ آیت اللہ مدنی کاشانی کے مدیر نے کہا: دشمن سائبر اسپیس کے ذریعہ اسلامی ممالک کے دین اور نظام کے خلاف سازشیں کررہا ہے، طلباء کو چاہیے کہ وہ مضبوط علمی دلائل سے لیس ہوں اور نوجوانوں کے خلاف دشمن کے ان بھاری حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دینی و علمی استدلال کے ہتھیاروں کو استعمال کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .