حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ دری نجف آبادی نے ایران کے شہر اراک کے مدرسہ فاطمہ الزہرا (س) میں حضرت زینب (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں عقیلہ بنی ہاشم (س) کی ولادت باسعادت اور ہفتۂ بسیج کی مبارکباد پیش کی اور کہا: طلبہ کو دشمن کی فتنہ انگیزیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ آمادہ اور ہوشیار رہنا چاہئے۔
امام جمعہ اراک نے کہا: جہاد تبیین کا مطلب حقائق کو بیان کرنا ہے تاکہ ہم دشمن کی سازشوں سے ناواقفیت کا شکار نہ ہوں۔ طلباء کو معاشرے کی روشنی اور بیداری کا باعث ہونا چاہیے۔
انہوں نے درس و تحصیلِ علم کو سیرتِ اہل بیت (ع) تک پہنچنے کا ذریعہ اور معاشرے کی خدمت کے لیے آمادگی کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے کہا: معاشرے کے حالات و واقعات سے آگاہی طلباء کے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے آخر میں کہا: طلاب کو چاہیے کہ وہ امام خمینی (رح) اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کے نظریات کی پیروی کریں اور ہمیشہ اسلام اور انقلابِ اسلامی کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔