۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/نشست خبری استاندار قم

حوزہ / قم کے گورنر نے کہا: اگر دہہ فجر کی تقریبات کے لیے لوگوں کو مناسب جگہ فراہم کی جائے تو یقیناً شاندار تقریبات منعقد ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے گورنر سید محمد تقی شاہچراغی نے صوبہ قم میں دہہ فجر انقلابِ اسلامی کی یاد میں "امام جواد (ع) ہال" میں منعقد ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلابِ اسلامی ایک منفرد واقعہ تھا جو ایک عالمِ ربانی کی سربراہی میں برپا ہوا اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا: ان شاء اللہ یہ انقلاب اپنے اصل مالک حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے دستِ مبارک میں پہنچے گا۔ انقلاب اسلامی کے بعد کے تمام واقعات نے ثابت کیا ہے کہ خدا کی مشیت و مرضی اس انقلاب کے دوام اور استحکام پر ہے۔

قم کے گورنر نے مزید کہا: دشمن ہمیشہ فتنہ و فساد پیدا کرنے کے ذریعہ ہمارے ملک کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کی کوشش میں رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں ان دہہ فجر کے مبارک ایام کو معاشرے میں امید پیدا کرنے اور دشمن کے شکوک و شبہات کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

سید محمد تقی شاہچراغی نے کہا: جہادِ تبیین کا بنیادی ہدف اور محور امید پیدا کرنا ہے۔ ہمیں اپنے تمام پروگراموں میں لوگوں میں امید پیدا کرنے کے مسئلہ کو ترجیح دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے بھی بارہا اس مسئلہ پر تاکید کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .