۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام رضوانی

حوزہ / ایران کے شہر بوئین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: موجودہ صورتحال میں رہبر معظم کے مطالبات میں سے ایک جہادِ تبیین ہے کہ جس کو امید پیدا کرنے، انقلاب کے روشن مستقبل کی طرف متوجہ کرنے اور انقلابِ اسلامی کی کامیابیوں کو بیان کرنے پر مشتمل ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام اسد اللہ رضوانی نے اس شہر کی جامع مسجد میں منعقدہ ایک پروگرام میں شعراء اور مداحانِ اہلبیت علیہم السلام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایرانی قوم اپنی منفرد حکمتِ عملی اور آپس کے اتحاد و وحدت کے ذریعہ دفاع مقدس میں کامیاب ہوئی اور ایران کی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف ملکی سرزمین کا ایک انچ بھی ضائع نہیں ہوا بلکہ نظامِ اسلامی اور انقلاب کے دشمنوں کے لئے بھی عبرت کا نشان بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے کہا: انقلابِ اسلامی کی فتح کے لیے بہت زیادہ خون دیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

بوئین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: انقلابِ اسلامی سادگی سے حاصل نہیں ہوا۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ آج اسلام مضبوط ہو۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ اسلام کو دنیا میں متعارف کرانے کی کوشش کریں اور اگر ہم اسلام اور قرآن کی راہ میں اپنی جان بھی کر دیں تو بھی کچھ زیادہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ صورتحال میں رہبر معظم کے مطالبات میں سے ایک جہادِ تبیین ہے کہ جس کو امید پیدا کرنے، انقلاب کے روشن مستقبل کی طرف متوجہ کرنے اور انقلابِ اسلامی کی کامیابیوں کو بیان کرنے پر مشتمل ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام رضوانی نے کہا: ہمیں ہمیشہ جہادی اور انقلابی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ ایک مضبوط اور قدرتمند ایرانِ اسلامی کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں ہمیں انقلابِ اسلامی کی عظیم کامیابیوں اور اس مملکت کی تعمیر کے لئے دی گئی قربانیوں سے اپنی نوجوان نسل کو آشنا کرنا چاہیے۔

انقلابِ اسلامی کے تحفظ کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .