۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نشست آیت الله علماء با اعضای کنگره شهدای روحانی استان کرمانشاه

حوزہ / صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: علماء کرام انقلاب، جہاد اور شہادت کے میدانوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ کے روحانی شہداء کی یادگار نامی ادارے کے اراکین کے ساتھ "حجرہ سے مورچہ تک کا عزمِ راسخ" کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مجاہد اور مبلغ علماء کرام دفاع مقدس کے دوران جنگی محاذوں پر حاضر ہوتے، کہا: ہم تین خرداد (یومِ آزادیٔ خرمشھر) کے نزدیک ہیں۔ حضرت امام خمینی (رح)نے فرمایا: " خرمشہر کو خدا نے آزاد کرایا"، یعنی خدائی فضل و کرم نے لوگوں کے تمام مختلف طبقوں کو حرکت میں لایا اور انہوں نے تاریخ میں خرمشھر کی اس پائیدار اور عظیم الشان آزادی کو درج کیا۔

آیت اللہ علما نے دفاع مقدس میں روحانیت کے کردار کو متعارف کرانے پر تاکید کی اور کہا: شیعہ اور سنی علماء کرام نے جنگی محاذوں پر جنگی اور تبلیغی دونوں میدانوں میں فخریہ کردار نبھاتے ہوتے ہوئے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آج کے اسلامی معاشرے کی امنیت اور سلامتی شہداء کے پاکیزہ خون کے مرہونِ منت ہے۔ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی جو فرماتے ہیں کہ "اسرائیل آئندہ 25 سالوں میں نابود ہو جائے گا" تو یہ بھی شہداء کے خون کی برکت اور لا الہ الا اللہ کی قدرت و طاقت کی وجہ سے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .