۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله علماء در دیدا مسئولان امنیت فرودگاه بین المللی شهید اشرفی اصفهانی(ره) کرمانشاه

حوزہ/ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا امن ترین ملک قرار دیا ہے، ان کے مطابق اس کا کریڈٹ امن قائم کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مصطفوی علماء نے صوبہ کرمانشاہ میں شہید اشرفی اصفہانی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں سیکورٹی آفیسر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی حفاظت کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے امن ترین نقاط میں سے ایک ہے اور ہر روز ایران کی فضا سے ہزاروں جہاز رفت و آمد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا:  اگر دوسرے ممالک یہ محسوس کریں کہ ہمارا ملک ناامن ہے تو وہ ہرگز اپنے جہازوں کو ہمارے ملک سے عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: عالمی استعمار کی کوشش ہے کہ وہ ممالک کو آپس میں لڑا کر وہاں ناامنی ایجاد کریں اور اس طرح اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کریں۔

آیت اللہ العظمیٰ نے کہا: آج اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا میں ام القریٰ کہا جاتا ہے تو اس کی وجہ ایران میں پائیدار امن ہے۔

انہوں نے کہا: امن و امان کے سائے میں اقتصاد، ثقافت، سیاست اور دیگر تمام شعبوں میں ترقی اور پیشرفت ہوئی ہے اور ملک میں امن و امان کا کریڈٹ آپ مدافعان امن کو جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .