۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایت الله علوی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے علماء اور لوگوں کے مابین ایک معنوی رابطہ قائم ہو گا ، کہا کہ علماء کا تزکیہ نفس اور سادہ زیستی سے حوزہ ہائے علمیہ کا مستقبل روشن ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا شاہرخی سے ملاقات میں فرمایا کہ خوش قسمتی سے ، صوبہ لورستان کے عوام سادات سے دلچسپی رکھنے کے ساتھ اسلام اور اہل بیت علیہم السلام سے متعلق اچھی خصوصیات اور مضبوط اعتقادات کے حامل ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے علماء اور لوگوں کے مابین ایک معنوی رابطہ قائم ہو گا ، مزید فرمایا کہ علماء کا تزکیہ نفس اور سادہ زیستی سے حوزہ ہائے علمیہ کا مستقبل روشن ہو جائے گا۔

اس موقع پر صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید رضا شاہرخی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ صوبہ لرستان کے عوام ولایت فقیہ کے پیروکار اور انقلابی لوگ ہیں ، کہا کہ لرستان علماء ، فقہاء ، مفکرین اور دانشوروں کی سرزمین ہے۔

خرم آباد کے امام جمعہ نے نوجوانوں اور انقلابی علمائے کرام کے وجود کو حوزہ ہائے علمیہ کے مستقبل کے لئے ایک قابل قدر گنجائش قرار دیا اور کہا کہ علمی ، تعلیمی اور اخلاقی ترقی کے لئے مراجعین عظام کی سفارشات اور بزرگوں کی ہدایات ہمیشہ  رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .